National

مہاگٹھ بندھن کا بہار میں کوئی مستقبل نہیں: جے ڈی یو

مہاگٹھ بندھن کا بہار میں کوئی مستقبل نہیں: جے ڈی یو

پٹنہ، 13 جون:) بہار کی حکمراں جماعت جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے جمعرات کو منعقدہ مہاگٹھ بندھن کی میٹنگ کو لے کر اپوزیشن کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاست میں اس اتحاد کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔ جے ڈی یو کے قومی ترجمان راجیو رنجن پرساد نے جمعہ کو مہاگٹھ بندھن کو نشانہ بنایا اور کہا کہ بھانومتی کے اس کنبے میں پہلے سے ہی دراڑ تھا۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے باغیانہ لہجے سے ایک بار پھر واضح ہے کہ مہاگٹھ بندھن کا بہار میں کوئی مستقبل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت جے ایم ایم نے کل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ اس کے ساتھ مسٹرپشوپتی پارس کی پارٹی بھی اس میٹنگ کا حصہ نہیں بنی۔ مسٹرپرساد نے کہا کہ اب سیٹوں کی تقسیم کو لے کر کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کا تلخ رویہ اور اس کے بعد سی پی آئی (ایم ایل) کی دباﺅ کی سیاست اور بائیں بازو کی پارٹی کے دیگر اتحادیوں کی غیر آرام دہ پوزیشن یہ واضح کرتی ہے کہ اتحاد کا مستقبل غیر یقینی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر آئندہ بہار اسمبلی انتخابات ساتھ مل کر لڑیں تو بھی وہ کچھ نہیں کر پائیں گے اور تنہا لڑنے کے یہ قابل بھی نہیں ہیں۔ آنے والے وقت میں اپنے آپ کو وجودی بحران سے بچانا ان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments