امیٹھی، 15 جون: اتر پردیش میں امیٹھی کے شکول بازار تھانہ علاقے میں پوروانچل ایکسپریس وے پر اتوار کی صبح ایک لاش لے جا رہی ایک ایمبولینس دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ ایک معمولی زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح پوروانچل ایکسپریس وے پر مائل اسٹون 59 کے قریب اس وقت پیش آیا جب ہریانہ سے ایک لاش کو بہار لے جا رہی ایک تیز رفتار ایمبولینس نے پیچھے سے آنے والی ایک پک اپ گاڑی کو ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں ایمبولینس کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار ڈرائیور سمیت پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے میں پک اپ ڈرائیور کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔ مقامی پولیس اور یو پی ڈی اے کے اہلکار راحت اور بچاؤ کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ شکول بازار تھانہ افسر ابھینیش کمار نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت راجکمار شرما عرف ستیش ، روی شرما، سرفراز، عابد فیروز اور پھولو شرما کے طور پر ہوئی ہے وہیں سمبھو رائے زخمی ہے اور اسے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔
Source: uni urdu news service
امیٹھی میں سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک، ایک زخمی
برطانوی جیٹ لڑاکا طیارے نے ایندھن کی قلت پر کیرالہ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
آپریشن کاگر کے خلاف ماؤ نوازوں کا 20 جون کو آندھرا اور تلنگانہ میں بند کا اعلان
جی- 7میں دہشت گردی کا معاملہ اٹھائیں گے: مودی
کیدارناتھ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 7 لوگوں کی موت
امریکہ کی جانب سے پاک آرمی چیف کو دعوت سفارتی دھچکا : سامنا
وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا بڑا اعلان، ملک میں پہلی ذات پر مبنی مردم شماری کا گزٹ نوٹیفکیشن کل ہوگا جاری
سونیا گاندھی سر گنگا رام اسپتال میں داخل، گیسٹرو ڈاکٹر ان کی نگرانی کر رہے ہیں
بہار میں ایم پی کا بیٹا بازار سے لاپتہ ہو گیا
یکم جولائی سے صرف آدھار سے مصدقہ صارفین کے لیے ٹکٹ بکنگ کی سہولت
مہاراشٹر میں راجہ رگھوونشی جیسا واقعہ، شادی کے 3 ہفتے بعد رادھیکا نے اپنے شوہر کو کلہاڑی سے کردیا قتل
بی ایس ایف جوانوں کے لیے ناقص انتظامات والی ٹرین فراہم کرنے کے معاملے میں مرکزی وزیر نے کی فوری کارروائی، 4 افسران معطل
ہم یوپی میں پنچایتی الیکشن تنہا مضبوطی سے لڑیں گے :عام آدمی پارٹی
سپریم کورٹ نے بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کے ملزم سابق جج کی عرضی خارج کر دی