National

آپریشن کاگر کے خلاف ماؤ نوازوں کا 20 جون کو آندھرا اور تلنگانہ میں بند کا اعلان

آپریشن کاگر کے خلاف ماؤ نوازوں کا 20 جون کو آندھرا اور تلنگانہ میں بند کا اعلان

حیدرآباد 15 جون : تلگو ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ماؤ نوازوں کی انکاؤنٹر میں ہلاکت کے پس منظر میں ماؤ نواز پارٹی نے آپریشن کاگر کے خلاف احتجاجاً 20 جون کو آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بند منانے کی اپیل کی ہے۔ اس بات کا انکشاف تلنگانہ ریاستی کمیٹی کے سرکاری ترجمان جگن نے ایک مکتوب کے ذریعہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 45 سالہ طویل انقلابی جدوجہد کا تجربہ رکھنے والے سینئر ریاستی کمیٹی رکن کامریڈ ٹی ایل این ایس چلم عرف آنند، عرف سدھاکر اور 30 سالہ انقلابی جدوجہد کا تجربہ رکھنے والے کامریڈ مائلاراپو اڈیل عرف بھاسکر سمیت ریاستی کمیٹی کے دیگر سات اراکین کو انکاؤنٹر کے نام پر قتل کر دیا گیا۔اس مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ 2024 کے جنوری سے ملک بھر میں ماؤ نواز تحریک کے علاقوں میں سخت دباؤ ڈالنے کے لیے “آپریشن کاگر” شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت 2026 مارچ تک پارٹی کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔اس مکتوب میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ جنگلاتی اور معدنی وسائل کو کارپوریٹ طاقتوں کے حوالے کرنے کے واحد مقصد سے ان علاقوں میں رہنے والے قبائلیوں کی حمایت کرنے والی ماؤ نواز پارٹی پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں، جن میں اب تک 550 سے زائد افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ترجمان نے حکومت کی جانب سے کی جا رہی نام نہاد بات چیت کو ایک ڈرامہ قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ آپریشن کاگر کے حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے 20 جون کو آندھرا اور تلنگانہ کے تمام علاقوں میں بند میں حصہ لیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments