National

شیبو سورین کی حالت تشویشناک، صدر جمہوریہ نے کی عیادت، سیاسی رہنماؤں اور عوام کی جانب سے دعائیں

شیبو سورین کی حالت تشویشناک، صدر جمہوریہ نے کی عیادت، سیاسی رہنماؤں اور عوام کی جانب سے دعائیں

نئی دہلی/رانچی: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ، جھارکھنڈ تحریک کے سرکردہ رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن شیبو سورین کی حالت دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ وہ برین اسٹروک، گردے کی بیماری، شوگر اور دل کی پرانی بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ حالیہ برین اسٹروک کے بعد ان کے جسم کا بایاں حصہ مفلوج ہو گیا ہے اور وہ پچھلے ایک سال سے ڈائلیسس پر ہیں۔ ان کی ناساز طبیعت کی خبر سے جھارکھنڈ سمیت پورے ملک میں فکرمندی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ان کی صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ، بی جے پی، کانگریس اور دیگر جماعتوں کے قائدین نے ان کے لیے دعائیں کی ہیں۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے جمعرات کو اسپتال جا کر شیبو سورین کی عیادت کی اور ان کے بیٹے اور موجودہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اس سے قبل جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار نے بھی اسپتال پہنچ کر ان کی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ شیبو سورین کے اہلِ خانہ میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، ان کی اہلیہ کلپنا سورین اور بھائی بسنت سورین سمیت دیگر قریبی افراد دہلی میں موجود ہیں۔ جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری اور کانگریس کے دیگر سینئر رہنما بھی جمعہ کو دہلی پہنچے اور اسپتال میں شیبو سورین سے ملاقات کی۔ اہم اپوزیشن لیڈر بابو لال مرانڈی نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’شیبو سورین کے علیل ہونے کی خبر سن کر دل کو صدمہ ہوا۔ ان کی جلد صحتیابی اور طویل عمر کے لیے دعاگو ہوں۔‘‘ بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن دیپک پرکاش نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’’شیبو سورین کی ناساز طبیعت کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ بابا بیدیا ناتھ سے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘ آجسو پارٹی کے سربراہ سدیش مہتو، بی جے پی ایم پی وِدیوت ورن مہتو اور دیگر رہنماؤں نے بھی شیبو سورین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق نیورولوجی، کارڈیولوجی اور نیفروجی کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہے اور مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت نازک ضرور ہے لیکن مستحکم ہے۔ ریاست بھر میں ان کے حامی اور عوام صحتیابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور مختلف مندروں و مساجد میں ان کے لیے خصوصی دعائیہ اجتماعات بھی منعقد ہو رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments