National

موبائل  فون ایپ کے ذریعے ووٹنگ کی اجازت دینے والی پہلی ریاست بنا بہار، ریاستی الیکشن کمیشن کی نئی پہل

موبائل فون ایپ کے ذریعے ووٹنگ کی اجازت دینے والی پہلی ریاست بنا بہار، ریاستی الیکشن کمیشن کی نئی پہل

بہار ملک کی پہلی ریاست بننے جا رہا ہے جہاں ووٹرز موبائل فون کے ذریعے ووٹ ڈال سکیں گے۔ ریاستی الیکشن کمشنر دیپک پرساد نے جمعہ کی شام اس انقلابی قدم کا اعلان کیا، جو ہفتے کے روز پٹنہ، روہتاس اور مشرقی چمپارن کے تین اضلاع میں چھ میونسپل کونسلوں کے انتخابات سے شروع ہو گا۔ ریاست میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات بھی متوقع ہیں، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ موبائل ووٹنگ کی سہولت اُس وقت بھی فراہم کی جائے گی یا نہیں۔ دیپک پرساد نے بتایا کہ یہ سہولت اُن ووٹرز کے لیے ہے جو جسمانی معذوری، حمل، یا دیگر وجوہات کی بنا پر پولنگ بوتھ تک نہیں پہنچ سکتے۔ اُنھوں نے کہا کہ ’’یہ سہولت اُن شہریوں کے لیے ہے جو کسی جسمانی یا جغرافیائی رکاوٹ کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن نہیں جا سکتے، جیسے بزرگ، معذور، حاملہ خواتین یا تارکین وطن افراد۔‘‘ خبر کے مطابق اس مقصد کے لیے نامی ایک موبائل ایپ تیار کی گئی ہے، جو فی الحال صرف اینڈرائیڈ فونز پر دستیاب ہے۔ ووٹرز کو اپنا موبائل نمبر الیکٹورل رول میں درج نمبر سے منسلک کرنا ہوگا۔ ایک موبائل نمبر سے زیادہ سے زیادہ دو رجسٹرڈ ووٹرز ہی لاگ ان کر سکتے ہیں، اور ہر ووٹ کی توثیق انفرادی شناخت سے کی جائے گی۔ پرساد نے بتایا کہ جن ووٹرز کے پاس موبائل فون یا اینڈرائید فون نہیں ہیں، وہ ریاستی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جا کر بھی ووٹ دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ایپ C-DAC نے تیار کی ہے جب کہ ایک اور سپورٹنگ ایپ بہار اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے بنائی ہے۔ وہیں 10 جون سے 22 جون تک اس نظام کے لیے آگاہی مہم چلائی گئی، جس کے بعد تقریباً 10 ہزار ووٹرز اس سہولت کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ تقریباً 50 ہزار افراد بغیر پولنگ اسٹیشن جائے ووٹ ڈالیں گے۔ ریاستی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ’’یہ نظام فول پروف ڈیجیٹل سیکیورٹی سے لیس ہے، جس میں بلاک چین پلیٹ فارم، چہرہ شناختی نظام اور اسکیننگ جیسے فیچرز شامل ہیں، تاکہ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ ممکن نہ ہو۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی طرح یہاں بھی آڈٹ ٹریل یعنی ووٹر ویریفائیڈ پیپر آڈٹ ٹریل جیسا نظام موجود ہوگا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments