اتراکھنڈ کے کیدارناتھ میں اتوار کی صبح ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ گپت کاشی سے کیدار ناتھ دھام کے لیے اُڑان بھرنے والا آرین ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گوری کنڈ-سون پریاگ کے جنگلوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں 7 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع کے لیے روانہ ہو گئی۔ ’اے بی پی‘ کی خبر کے مطابق یہ حادثہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں 7 لوگ سوار تھے جن میں 7 کی موت ہو گئی جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ اونچائی پر ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کو موقع پر پہنچنے میں کافی تاخیر ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں صلاحیت سے زیادہ افراد سوار تھے۔ اتراکھنڈ اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر ڈاکٹر وی مروگیشن نے بتایا کہ گوری کنڈ میں لاپتہ ہوا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ اطلاع کے مطابق صبح 5 بج کر 17 منٹ پر آرین کمپنی کے ذریعہ ہیلی کاپٹر میں 6 عقیدت مندوں کو لے کر کیدار ناتھ ہیلی پیڈ سے گپت کاشی ہیلی پیڈ کے لیے ٹیک آف کیا گیا۔ راستے میں موسم خراب ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹرک ے ذریعہ دیگر مقام پر ہارڈ لینڈنگ سے ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار لوگوں میں راج ویر (پائلٹ)، وکرم راوت بی کے ٹی سی باشندہ راسی اُکھی مٹھ، ونود، ترشٹی سنگھ، راج کمار، شردھا، راشی کے نام شامل ہیں۔
Source: social media
امیٹھی میں سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک، ایک زخمی
برطانوی جیٹ لڑاکا طیارے نے ایندھن کی قلت پر کیرالہ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
آپریشن کاگر کے خلاف ماؤ نوازوں کا 20 جون کو آندھرا اور تلنگانہ میں بند کا اعلان
جی- 7میں دہشت گردی کا معاملہ اٹھائیں گے: مودی
کیدارناتھ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 7 لوگوں کی موت
امریکہ کی جانب سے پاک آرمی چیف کو دعوت سفارتی دھچکا : سامنا
وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا بڑا اعلان، ملک میں پہلی ذات پر مبنی مردم شماری کا گزٹ نوٹیفکیشن کل ہوگا جاری
سونیا گاندھی سر گنگا رام اسپتال میں داخل، گیسٹرو ڈاکٹر ان کی نگرانی کر رہے ہیں
بہار میں ایم پی کا بیٹا بازار سے لاپتہ ہو گیا
یکم جولائی سے صرف آدھار سے مصدقہ صارفین کے لیے ٹکٹ بکنگ کی سہولت
مہاراشٹر میں راجہ رگھوونشی جیسا واقعہ، شادی کے 3 ہفتے بعد رادھیکا نے اپنے شوہر کو کلہاڑی سے کردیا قتل
بی ایس ایف جوانوں کے لیے ناقص انتظامات والی ٹرین فراہم کرنے کے معاملے میں مرکزی وزیر نے کی فوری کارروائی، 4 افسران معطل
ہم یوپی میں پنچایتی الیکشن تنہا مضبوطی سے لڑیں گے :عام آدمی پارٹی
سپریم کورٹ نے بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کے ملزم سابق جج کی عرضی خارج کر دی