National

ہندوستان میں کووڈ کے نئے ویرینٹ نے پکڑی رفتار، 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 269 نئے کیسز درج

ہندوستان میں کووڈ کے نئے ویرینٹ نے پکڑی رفتار، 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 269 نئے کیسز درج

نئی دہلی: کووڈ-19 انفیکشن کے نئے ویرینٹ نے ایک بار پھر خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے۔ جمعہ کے روز ایکٹیو کیسز میں کمی کی وجہ سے راحت تھی لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں میں 250 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے سے تناؤ بڑھ گیا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کووڈ کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 7400 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے 14 جون کی صبح 8 بجے تک کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 269 نئے کیس درج کیے گئے ہیں۔ جمعہ کے روز ملک بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 7131 تھی۔ نئے کیسز کے بعد ہندستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 7400 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن سے 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 4 اموات ہوئی ہیں، جبکہ کیرالہ میں انفیکشن سے متاثرہ 3 افراد کی موت ہوئی ہے۔ راجستھان اور تمل ناڈو میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ کیرالہ میں مرنے والوں میں 83، 67 اور 61 سال کے تین مرد شامل ہیں۔ مہاراشٹر میں ایک 79 سالہ شخص جو پہلے ہی ذیابیطس میں مبتلا تھا، کی موت ہو گئی۔ ایک 85 سالہ شخص، جسے گردوں کی تکلیف بھی تھی، اس کی بھی موت ہو گئی۔ ان کے علاوہ 55 اور 34 سال کی عمر کے دو افراد بھی انفیکشن میں مبتلا تھے، جن کی موت ہوگئی۔ انفیکشن سے راجستھان میں ایک 70 سالہ خاتون کی موت ہوئی ہے، جبکہ تمل ناڈو میں کئی بیماریوں میں مبتلا ایک 73 سالہ شخص کی موت بھی ہوئی۔ کووڈ کی نئی شکل تین ریاستوں تریپورہ، میزورم اور اروناچل پردیش کو چھوڑ کر ملک کی تمام ریاستوں میں پھیل چکی ہے۔ نئے ویرینٹ نے سب سے زیادہ کیرالہ پر حملہ کیا، جہاں اب تک 2 ہزار سے زیادہ کیسز درج کیے جا چکے ہیں۔ اس کے بعد گجرات، مغربی بنگال، دہلی اور مہاراشٹر جیسی ریاستیں اس فہرست میں شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments