National

احمد آباد ہوائی حادثے کی جگہ سے 265 افراد کی لاشیں برآمد

احمد آباد ہوائی حادثے کی جگہ سے 265 افراد کی لاشیں برآمد

احمد آباد، 13 جون: احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 265 افراد کی لاشیں اب تک برآمد کی جا چکی ہیں جبکہ 47 زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے 'یواین آئی' کو بتایا کہ حادثے کی جگہ سے اب تک 265 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک مرنے والوں کے 219 رشتہ دار ڈی این اے جانچ اور خون کے نمونے دینے کے لیے آ چکے ہیں اور ان کے نمونے لے لیے گئے ہیں۔ باقی خاندانوں سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کیا جا چکا ہے ۔ نمونے لینے کے لیے فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی 10 ٹیموں کے 36 ماہرین چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 47 افراد کو سول اسپتال لایا گیا تھا۔ ان میں سے 16 کا علاج او پی ڈی کے طور پر کیا جا رہا ہے جبکہ 31 کا علاج اسپتال میں داخل کر کے کیا جا رہا ہے ۔ اس المناک حادثہ میں جمعرات کو دوپہر بعد احمد آباد سے لندن کے لیے پرواز بھرنے کے فوراً بعد ایئر انڈیا کا ڈریم لائنر طیارہ ایک میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے میں عملے کے 12 ارکان سمیت کل 242 افراد سوار تھے ، جن میں سے صرف ایک مسافر زندہ بچ سکا ہے ۔ ایئر انڈیا نے طیارے میں سوار 241 افراد کے حادثے میں ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments