نئی دہلی: وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستوں پر جمعرات (22 مئی 2025) کو سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس آگسٹین جارج مسیح نے بہت اہم تبصرہ کیا۔ جسٹس مسیح نے کہا کہ کوئی جہاں بھی رہے اسلام اسلام ہی رہے گا۔ جج نے یہ بات مرکز کی اس دلیل کے جواب میں کہی ہے کہ قبائلی علاقوں میں رہنے والے درج فہرست قبائل کی مسلم کمیونٹی اس طرح اسلام کی پیروی نہیں کرتی ہے جس طرح ملک کے باقی حصوں میں کی جاتی ہے۔ بار اینڈ بنچ کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ وقف قانون کیس کی مسلسل تین دنوں سے سماعت کر رہی ہے۔ سماعت کے تیسرے دن، سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے مرکز کی جانب سے کہا کہ نئے قانون کے تحت درج فہرست قبائل کے زمرے سے تعلق رکھنے والے مسلم کمیونٹی کے لوگوں کی زمینوں کو تحفظ فراہم کرنا درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں رہنے والے درج فہرست ذاتوں کے لوگوں کو آئینی تحفظ حاصل ہے، جو انہیں جائز وجوہات کی بنا پر حاصل ہے۔ ایس جی تشار مہتا نے کہا، 'وقف کا مطلب خدا کے لیے مستقل وقف ہے۔ فرض کریں کہ میں نے اپنی زمین بیچ دی اور معلوم ہوا کہ درج فہرست قبیلے کے کسی فرد کو دھوکہ دیا گیا ہے تو اس صورت میں زمین واپس کی جا سکتی ہے لیکن وقف اٹل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کا کہنا ہے کہ ان قبائلی علاقوں میں رہنے والے مسلمان ملک کے باقی حصوں میں رہنے والے مسلمانوں کی طرح اسلام کی پیروی نہیں کرتے، ان کی اپنی ثقافتی شناخت ہے۔ ایس جی تشار مہتا کی اس دلیل پر جسٹس اے جی مسیح نے کہا، 'اسلام اسلام ہی رہے گا۔ انسان جہاں بھی رہتا ہے مذہب ایک ہی ہے۔ مختلف حصوں میں رہنے والے لوگوں کے ثقافتی طریقوں میں فرق ہو سکتا ہے۔ ایس جی مہتا نے کہا، 'میں صرف یہ پوچھ رہا ہوں کہ کیا یہ قانون پر روک لگانے کی بنیاد ہوسکتی ہے؟' سالیسٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قبائلی تنظیموں کا موقف ہے کہ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے اور وقف کے نام پر ان کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے، کیا یہ مکمل طور پر غیر آئینی نہیں ہے۔ منگل سے، نئےبی آر گاوائی کی بنچ نے وقف ترمیمی قانون کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سماعت شروع کی۔ اس سے قبل سابق چیف جسٹس سنجیو کھنہ اس کیس کو دیکھ رہے تھے لیکن ریٹائرمنٹ سے قبل انہوں نے کیس کو جسٹس بی آر گوائی کی بنچ کو منتقل کر دیا۔
Source: Social media
راہل گاندھی پونچھ میں پاکستانی گولہ باری کے متاثرین سے کریں گے ملاقات
دربھنگہ: بی جے پی ایم ایل اے کی درخواست مسترد، جیل بھیجے گئے
کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں اپنے متنازعہ بیان پر مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے ایک بار پھر مانگی معافی
روزنامہ انقلاب اور مڈڈے کے سابق چیئرمین خالد عبد الحمید انصاری شدیدعلیل
خالی ہوٹل، بند ٹیکسیاں، خاموش دکانیں: کشمیر کی سیاحت سسکنے لگی
بیوی نے چلتی موٹر سائیکل پر چپلوں سے شوہر کی پٹائی کردی
ووٹرز کو پولنگ بوتھ پر موبائل فون جمع کرانے کی سہولت ملے گی: الیکشن کمیشن
ہم دونوں سبکدوشی کے بعد کوئی عہدہ قبول نہیں کریں گے : جسٹس اوکا کی سبکدوشی پر چیف جسٹس بی آر گوائی
ملک کی خارجہ پالیسی لڑکھڑا گئی ہے : راہل گاندھی
دہلی حکومت نے کورونا انفیکشن کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی
بہار میں خوفناک سڑک حادثہ، اسکارپیو اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں ایک ہی گاؤں کے 4 نوجوانوں کی موت
پاکستانی فوجیوں نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر مسلسل چوتھے روز بھی گولہ باری کی
رابرٹ واڈرا نے پہلگام حملے پر اپنے تبصرے کے بارے میں وضاحت کی۔ کہا- نیت کو غلط سمجھا گیا
پہلگام حملے کو پروپیگنڈہ کہنے پر لوک گلوکار نیہا سنگھ راٹھور کے خلاف ایف آئی ار درج