National

بیوی نے چلتی موٹر سائیکل پر چپلوں سے شوہر کی پٹائی کردی

بیوی نے چلتی موٹر سائیکل پر چپلوں سے شوہر کی پٹائی کردی

چلتی موٹر سائیکل پر شوہر کو چپلوں سے مارنے والی بیوی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ شہر لکھنؤ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک عورت کو موٹر سائیکل چلاتے اپنے شوہر پر چپلوں کی بارش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ بائیک پر سوار یہ دونوں میاں بیوی ہیں۔ ویڈیو کو اب تک 4 لاکھ 68 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص موٹر سائیکل چلا رہا ہے اور خاتون پیچھے بیٹھی ہوئی ہے، اچانک وہ غصے میں آ کر چپل سے اس کو مارنے لگتی ہے اور ساتھ میں اس پر چیختی بھی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مرد پورے وقت پرسکون رہا اور ڈرائیونگ پر توجہ مرکوز رکھے رہا، حتیٰ کہ اس نے پلٹ کر بھی نہیں دیکھا۔ تاہم اس واقعے نے کئی اہم سوالات کھڑے کر دیے، ایک جانب جہاں گھریلو تشدد کی یہ نئی شکل زیر بحث آ گئی، وہیں سڑک پر پیش آنے والے اس واقعے نے عوامی اور روڈ سیفٹی سے متعلق خدشات کو بھی جنم دے دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ واقعہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے، ایک اور نے کہا بہت خطرناک، ایسے میں حادثہ ہو جانا بعید نہیں۔ جبکہ کسی نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا کیا دیکھنا پڑ رہا ہے اس دور میں، اے خدا کاش میں 1970ء میں پیدا ہوا ہوتا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments