نئی دہلی، 23 مئی (:کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی ہفتہ کو جموں و کشمیر کے پونچھ علاقے کا دورہ کریں گے اور وہاں فوجی آپریشن کے دوران پاکستانی گولہ باری کے متاثرین سے ملاقات کریں گے جمعہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ مسٹر گاندھی 24 مئی بروز ہفتہ کو جموں و کشمیر کے پونچھ علاقے کے دورے پر ہوں گے اور اس دوران وہ پونچھ علاقے میں پاکستانی گولہ باری کے متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا ’’لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کل 24 مئی کو پونچھ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پاکستان کی حالیہ گولہ باری سے متاثر ہوئے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل، وہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں اور کئی دیگر متعلقین سے ملنے کے لیے 25 اپریل کو سری نگر گئے تھے۔ انہوں نے اس وقت جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیراعلی عبداللہ سے بھی ملاقات کی تھی۔
Source: uni urdu news service
راہل گاندھی پونچھ میں پاکستانی گولہ باری کے متاثرین سے کریں گے ملاقات
دربھنگہ: بی جے پی ایم ایل اے کی درخواست مسترد، جیل بھیجے گئے
کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں اپنے متنازعہ بیان پر مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے ایک بار پھر مانگی معافی
روزنامہ انقلاب اور مڈڈے کے سابق چیئرمین خالد عبد الحمید انصاری شدیدعلیل
خالی ہوٹل، بند ٹیکسیاں، خاموش دکانیں: کشمیر کی سیاحت سسکنے لگی
بیوی نے چلتی موٹر سائیکل پر چپلوں سے شوہر کی پٹائی کردی
ووٹرز کو پولنگ بوتھ پر موبائل فون جمع کرانے کی سہولت ملے گی: الیکشن کمیشن
ہم دونوں سبکدوشی کے بعد کوئی عہدہ قبول نہیں کریں گے : جسٹس اوکا کی سبکدوشی پر چیف جسٹس بی آر گوائی
ملک کی خارجہ پالیسی لڑکھڑا گئی ہے : راہل گاندھی
دہلی حکومت نے کورونا انفیکشن کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی
بہار میں خوفناک سڑک حادثہ، اسکارپیو اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں ایک ہی گاؤں کے 4 نوجوانوں کی موت
پاکستانی فوجیوں نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر مسلسل چوتھے روز بھی گولہ باری کی
رابرٹ واڈرا نے پہلگام حملے پر اپنے تبصرے کے بارے میں وضاحت کی۔ کہا- نیت کو غلط سمجھا گیا
پہلگام حملے کو پروپیگنڈہ کہنے پر لوک گلوکار نیہا سنگھ راٹھور کے خلاف ایف آئی ار درج