National

ووٹرز کو پولنگ بوتھ پر موبائل فون جمع کرانے کی سہولت ملے گی: الیکشن کمیشن

ووٹرز کو پولنگ بوتھ پر موبائل فون جمع کرانے کی سہولت ملے گی: الیکشن کمیشن

نئی دہلی، 23 مئی : الیکشن کمیشن نے ووٹروں کی سہولت کے لیے پولنگ اسٹیشنوں کے باہر موبائل فون جمع کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمیشن نے اس کے ساتھ ہی امیدواروں کو پولنگ اسٹیشنوں سے 100 میٹر باہر اپنے بستے لگانے کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ ووٹرز کو غیر رسمی طور پر ووٹر سلپس فراہم کر سکتے ہیں۔ اب تک اسے کم از کم 200 میٹر دور رکھنے کا نظام موجود تھا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں موبائل فون کی بڑھتی ہوئی کوریج اور استعمال اور نہ صرف بڑے پیمانے پر ووٹروں بلکہ بزرگ شہریوں، خواتین اور معذور ووٹرز کے ذریعہ ووٹنگ کے دن موبائل فون کا انتظام کرنے میں درپیش چیلنجوں کے پیش نظر، کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں کے ٹھیک باہر موبائل ڈپازٹ سہولت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے 100 میٹر کے دائرے میں ووٹرز کو اپنے موبائل فون کو صرف بند حالت میں ہی رکھنا ہوگا۔

Source: Uni News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments