National

دربھنگہ: بی جے پی ایم ایل اے کی درخواست مسترد، جیل بھیجے گئے

دربھنگہ: بی جے پی ایم ایل اے کی درخواست مسترد، جیل بھیجے گئے

دربھنگہ 23 مئی: بہار کے دربھنگہ ضلع کی ایک سیشن عدالت نے فوجداری معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے مشری لال یادو کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اور اراکین پارلیمنٹ و اراکین اسمبلی (ایم پی۔ایم ایل اے ) کے مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل خصوصی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا کو برقرار رکھا ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج (تھرڈ) کم ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے اپیلٹ اسپیشل جج سمن کمار دیواکر نے معاملے کی سماعت کے بعد ایم ایل اے مشری لال یادو اور سریش یادو کی جانب سے قبل میں عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا کے خلاف دائر اپیل کیس نمبر 25 3/کو خارج کردیا۔ اس کے ساتھ ہی ایم ایل اے مسٹر یادو اور سریش یادو کو نچلی عدالت کے ذریعہ سنائی گئی تین ماہ کی سزا کو برقرار رکھا اور انہیں ڈویژنل جیل دربھنگہ بھیج دیا ۔ ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر رینو جھا نے کہا کہ اس معاملے میں مخبر امیش مشرا نے فوجداری اپیل 6/25 دائر کی تھی اور عدالت سے استدعا کی تھی کہ نچلی عدالت میں مجرمانہ دھمکی سے متعلق ثبوت پیش کرنے کے باوجود، ملزم کو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 506 کے تحت قصوروار نہیں پایا گیا ہے ۔ ساتھ ہی، 323 آئی پی سی میں ثبوت کے باوجود کم سزا دی گئی ہے ، جسے بڑھایاجانا چاہئے ۔

Source: Uni News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments