National

ملک کی خارجہ پالیسی لڑکھڑا گئی ہے : راہل گاندھی

ملک کی خارجہ پالیسی لڑکھڑا گئی ہے : راہل گاندھی

نئی دہلی، 23 مئی : لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز مودی حکومت پر ملک کی خارجہ پالیسی کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے کام کرنے کے طور طریقے پر بھی سوال اٹھائے ۔مسٹر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "مسٹر جے شنکر کو جواب دینا چاہئے کہ چند ممالک پاکستان کو ہندستان کی برابری پر کیوں لا رہے ہیں اور ایک بھی ملک پاکستان کی مذمت کرنے میں ہمارا ساتھ کیوں نہیں دے رہا ہے ۔" کانگریس لیڈر نے یہ بھی سوال کیا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ہندستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کے لیے کس نے کہا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ ہندستان کی خارجہ پالیسی لڑ کھڑا چکی ہے ۔واضح رہے کہ مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ مسلسل یہ کہتے رہے ہیں کہ انہوں نے ہندستان اور پاکستان کے درمیان فوجی کارروائی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے بھی تیار ہیں۔ امریکی صدر نے اپنے بیانات میں ہندستان اور پاکستان کو مساوی سطح پر رکھا ہے ۔

Source: Uni News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments