National

روزنامہ انقلاب اور مڈڈے کے سابق چیئرمین خالد عبد الحمید انصاری شدیدعلیل

روزنامہ انقلاب اور مڈڈے کے سابق چیئرمین خالد عبد الحمید انصاری شدیدعلیل

ممبئی ،23،مئی :روزنامہ انقلاب اور مڈڈے کے سابق چیئرمین خالد عبد الحمید انصاری شدیدعلیل ہیں اور حال میں جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج رہے ۔دراصل خالد انصاری بائیں بازو کے نچلے حصے میں شدید تکلیف کے بعد انہیں ٹیلی ویژن پر آئی پی ایل دیکھتے ہوئے ، ایک عجیب بے حسی طاری ہوگئی اور کھڑے ہونے سے بھی معذوری تک بڑھ گئی ،اس کے بعد خالد انصاری کوگزشتہ اتوار صبح سویرے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہیں انجیوگرام کے بعد،اینٹی گولینٹ دیا گیا، اس کے بعد نیورو سرجن ارون شاہ نے معائنہ کیااورفالج کااثر بتایاگیا۔فالج کے طور پر تشخیص کے بعد انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو)میں داخل کرایاگیا۔دو راتیں آئی سی یو میں گزاریں اور ایک رات نجی کمرے میں رہنے کے بعد انہیں رخصت کردیاگیا۔فی الحال ریلائنس اسپتال کے نیورو فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر پارتھ سیوک کے تحت بہترین علاج کے نتیجے میں وہ بستر پر ہونے سے لے ایک ہفتے میں ورزش کرتے ہوئے ایک حد تک بہتر ہوچکے ہیں۔لیکن کمزوری بڑھ گئی ہے ۔

Source: Uni News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments