National

بانو مشتاق نے بکر پرائز جیت کر تاریخ رقم کر دی

بانو مشتاق نے بکر پرائز جیت کر تاریخ رقم کر دی

ہندستان کی کنڑ زبان کی مصنفہ بانو مشتاق کو سال 2025 کا بکر پرائز ملا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کنڑ زبان کی کسی کتاب کو یہ اعزاز ملا ہے۔ بانو مشتاق نے یہ تاریخ اپنی کہانیوں کی کتاب ’دل کے چراغ‘ کے لیے رقم کی ہے۔ کتاب کا انگریزی میں ترجمہ دیپا بھشتی نے کیا۔ بانو نے منگل 20 مئی کو ٹیٹ ماڈرن میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنی مترجم دیپا بھاستھی کے ساتھ یہ ایوارڈ وصول کیا۔ 1948 میں کرناٹک میں پیدا ہونے والی بانو ایک مصنف، وکیل اور سماجی کارکن ہیں۔ انگریزی کے علاوہ ان کے کام کا اردو، ہندی، تامل اور ملیالم میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔ بہت چھوٹی عمر سے لکھنے والی مشتاق صحافی بھی ہیں لیکن انہوں نے 29 سال کی عمر میں اپنے تجربات کو پیشہ ورانہ انداز میں لکھنا شروع کیا۔ ان کی کہانیاں خواتین کی زندگی کے مختلف مسائل کی نشاندہی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہانیوں کے علاوہ ناول، مضامین اور نظمیں بھی لکھیں۔ ان کی کتاب کاری نگراگلو 2003 میں حسینہ نامی فلم بنائی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments