National

ستیہ پال ملک اسپتال میں داخل، حالت نازک

ستیہ پال ملک اسپتال میں داخل، حالت نازک

سرینگر : جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کو شدید علالت کے باعث دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ سابق گورنر نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر پیغام دیتے ہوئے کہا: ’’مجھے کئی خیر خواہوں کی کالز موصول ہو رہی ہیں، لیکن میں جواب دینے کا متحمل نہیں ہوں۔ میری حالت اس وقت بہت نازک ہے اور میں کسی سے بات کرنے کی حالت میں نہیں ہوں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ سابق گورنر کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ان کے خلاف کرپشن کیس میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ سی بی آئی نے ستیہ پال ملک سمیت چھ افراد کو 2200 کروڑ روپے مالیت کے کرو پن بجلی منصوبے کے سول ورک کے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق بدعنوانی کیس میں نامزد کیا ہے۔ جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370اور 35اے کی منسوخی کے وقت یہاں ستیہ پال ملک گورنر تعینات تھے۔ ملک کو جموں کشمیر کے بعد میگھالیہ کا گورنر مقرر کیا گیا اور جموں کشمیر کے دور میں معروف ’’فیکس مشین خراب‘‘ ہونے والے معاملے پر سرخیوں میں رہنے والے ملک گزشتہ برسوں کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی خاص کر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کئی بے باک بیانات دئے جن میں انہوں نے سنگین الزامات عائد کئے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments