سپریم کورٹ نے جمعرات (22 مئی 2025) کو تمل ناڈو کی سرکاری شراب خوردہ فروش کمپنی کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی منی لانڈرنگ تحقیقات کو روک دیا، اور ایجنسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی تمام حدود پار کر رہی ہےاور وفاقی نظامِ حکومت کے تصور کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ تمل ناڈو حکومت اور کی طرف سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران دیا، جن میں شراب کی دکانوں کے لائسنس دینے میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کو چیلنج کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح پر مشتمل بنچ نے ای ڈی کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو کو خبردار کیا کہ “آپ کی ای ڈی تمام حدود پار کر رہی ہے۔ عدالت نے اپنے مشاہدات میں کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ وفاقی ڈھانچے کی خلاف ورزی کر رہی ہے، اور فی الحال کے خلاف ای ڈی کی تحقیقات آگے نہیں بڑھے گی۔ ای ڈی نے مارچ میں کے دفاتر پر چھاپوں کے دوران بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی تھیں، جن میں 6 اور 8 مارچ کو چنئی میں کمپنی کے صدر دفتر سمیت 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے۔ ای ڈی نے الزام لگایا تھا کہ شراب کی بوتلوں پر 10 سے 30 روپے فی بوتل اضافی سرچارج عائد کیا گیا، جس میں حکام کی ملی بھگت شامل تھی، اور اس مبینہ بدعنوانی سے تقریباً 1,000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ تمل ناڈو حکومت کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکلاء کپل سبل اور امت نند تیواری نے عدالت کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے خود 2014 سے 2021 کے درمیان شراب کی دکانوں کے لائسنس سے متعلق 41 ایف آئی آر درج کی تھیں، اور اب ای ڈی اچانک تحقیقات میں شامل ہو کر چھاپے مار رہی ہے۔ دوسری جانب، ای ڈی کے وکیل نے کہا کہ اس کیس میں 1,000 کروڑ روپے سے زائد کی بدعنوانی شامل ہے اور ای ڈی نے اس معاملے میں کوئی حد پار نہیں کی ہے۔ تاہم، عدالت نے ای ڈی کے اقدامات کو وفاقی اصولوں کے منافی قرار دیا اور تحقیقات کو روکنے کا حکم دیا۔ تمل ناڈو حکومت نے ای ڈی کے چھاپوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، اس سے قبل مدراس ہائی کورٹ نے ان چھاپوں کو قانونی قرار دیتے ہوئے ای ڈی کو تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔ ڈی ایم کے کے سینئر رہنما آر ایس بھارتی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بی جے پی کی ان کوششوں کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے جن کے ذریعے وہ تمل ناڈو کی ڈی ایم کے حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ انہوں نے ای ڈی کو “بلیک میلنگ تنظیم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ تمل ناڈو کے عوام کے جذبات کے مطابق ہے۔ عدالت اس معاملے کی اگلی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کرے گی۔
Source: Social Media
راہل گاندھی پونچھ میں پاکستانی گولہ باری کے متاثرین سے کریں گے ملاقات
دربھنگہ: بی جے پی ایم ایل اے کی درخواست مسترد، جیل بھیجے گئے
کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں اپنے متنازعہ بیان پر مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے ایک بار پھر مانگی معافی
روزنامہ انقلاب اور مڈڈے کے سابق چیئرمین خالد عبد الحمید انصاری شدیدعلیل
خالی ہوٹل، بند ٹیکسیاں، خاموش دکانیں: کشمیر کی سیاحت سسکنے لگی
بیوی نے چلتی موٹر سائیکل پر چپلوں سے شوہر کی پٹائی کردی
ووٹرز کو پولنگ بوتھ پر موبائل فون جمع کرانے کی سہولت ملے گی: الیکشن کمیشن
ہم دونوں سبکدوشی کے بعد کوئی عہدہ قبول نہیں کریں گے : جسٹس اوکا کی سبکدوشی پر چیف جسٹس بی آر گوائی
ملک کی خارجہ پالیسی لڑکھڑا گئی ہے : راہل گاندھی
دہلی حکومت نے کورونا انفیکشن کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی
بہار میں خوفناک سڑک حادثہ، اسکارپیو اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں ایک ہی گاؤں کے 4 نوجوانوں کی موت
پاکستانی فوجیوں نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر مسلسل چوتھے روز بھی گولہ باری کی
رابرٹ واڈرا نے پہلگام حملے پر اپنے تبصرے کے بارے میں وضاحت کی۔ کہا- نیت کو غلط سمجھا گیا
پہلگام حملے کو پروپیگنڈہ کہنے پر لوک گلوکار نیہا سنگھ راٹھور کے خلاف ایف آئی ار درج