National

انڈین کمیشن کا رکن ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار، پاکستان چھوڑنے کا حکم

انڈین کمیشن کا رکن ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار، پاکستان چھوڑنے کا حکم

پاکستان کی حکومت نے انڈین ہائی کمیشن کے عملے ایک سٹاف ممبر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ جمعرات کی صبح وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ رکن مراعات یافتہ حیثیت سے ہٹ کر دیگر سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے انڈین ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور اس امر پر زور دیا گیا کہ انڈین ہائی کمیشن کا کوئی بھی سفارت کار یا رکن اپنی مراعات یا سٹیٹس کا غلط استعمال نہ کرے۔ خیال رہے ایک روز قبل بدھ کو ہی انڈیا نے بھی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک عہدے دار کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ انڈین وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ’اس عہدے کو اپنے سفارتی منصب سے مغائر سرگرمیوں کی بنیاد پر ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔‘ بیان کے مطابق ’پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو ایک ڈیمارش بھی جاری کیا ہے جو آج ہی سے نافذالعمل ہو گا۔‘ واضح رہے کہ 13 مئی کو انڈیا اور پاکستان نے ایک دوسرے کے ہائی کمیشن میں تعینات عملے کے ایک ایک رکن کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ دونوں ممالک نے ان عہدے داروں کا اپنے مناصب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ گزشتہ ماہ 22 اپریل کو کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے 26 افراد کی ہلاکت کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments