امریکی سی آئی اے کے سربراہ نے اسرائیل اور امریکا کو ایران کی عسکری صلاحیتوں کو سنجیدہ لینے کا مشورہ دے دیا۔ سی آئی اے کے چیف ولیم برنس نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس کا خیال ہے کہ اسرائیل اور ایران مکمل جنگ نہیں چاہتے لیکن خطےمیں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ حقیقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ ایسی جگہ ہے جہاں ہر وقت پیچیدہ چیزیں ہوتی رہتی ہیں اور خصوصاً مشرق وسطیٰ میں بالکل پرفیکٹ صورتحال شاذو نادر ہی ملتی ہے ۔ ولیم برنس نے کہا کہ ایرانی حملے نے ایران کی فوجی صلاحیتوں میں کچھ حدود کو بے نقاب کیا، اسرائیل اور امریکا کو ایرانی عسکری صلاحیتوں کو سنجیدگی سےلینےکی ضرورت ہے، اسرائیل بہت احتیاط سے ایرانی حملےکے جواب کا سوچ رہا ہے مگر اسرائیل کے احتیاط سے سوچنےکے باوجود غلط فیصلےکا خدشہ ہے۔ سی آئی اے چیف کا کہنا تھا کہ غزہ مذاکرات میں شامل رہنماؤں کو سمجھنا ہوگا کہ بہت ہوگیا، غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدےکیلئے طویل مدتی استحکام کو مدنظر رکھ کرمشکل فیصلے اور سمجھوتے کرنا ہوں گے۔
Source: social media
آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کو کرپشن کے جرم میں ایک اور سزا
امریکہ نے شام کے نئے رہنما الشرع کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام ختم کر دیا
حکومت جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو سری لنکا آنے سے روکے: سول سوسائٹی
پیغمبرِ اسلام کے خاکے: فرانس کی عدالت سے ٹیچر کے قتل کے مجرموں کو سزائیں
شام اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان یو این امن مشن میں توسیع
نو مئی کے مظاہرے: پاکستانی فوجی عدالتوں نے 25 ملزمان کو دو سے 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنا دیں
10 سال قبل لاپتا ہونیوالے ملائیشین طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ طے
امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، اخراجات کا بل ایوان نمائندگان میں منظور
حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملہ، اسرائیل میزائل نہ روک سکا، 16 افراد زخمی
ایلون مسک کا جرمن چانسلر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
جرمنی میں کرسمس بازار پر حملہ، کار ہجوم پر چڑھا دی، 2 ہلاک
یہودی آباد کاروں کا اسرائیلی فوج کی مدد سے مسجد پر دھاوا؛ آگ لگا دی
’غزہ میں انسانیت سوز کارروائیوں کی عالمی عدالت میں تحقیقات‘، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور
اسرائیل کے ساتھ کھلی جنگ کی حالت میں ہیں : حوثی سربراہ