نئی دہلی:
سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی جانب سے جنوری 2014 میں کی گئی وہ پیشین گوئی سچ ثابت ہو گئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا:
"مجھے پورا یقین ہے کہ تاریخ میرے ساتھ ہم عصر میڈیا اور پارلیمنٹ کی اپوزیشن جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ نرمی اور انصاف کا برتاؤ کرے گی۔"
کول بلاک ایلوکیشن (کوئلہ الاٹمنٹ) کیس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیہ گاندھی نے سابق وزیراعظم کی بے گناہی اور ان کی شرافت کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ کا یہ فیصلہ منموہن سنگھ کے خلاف سالوں سے جاری "سیاسی انتقام اور جھوٹے پروپیگنڈے" کا ڈراؤنا باب ختم کرتا ہے۔
روزنامہ دی انڈین ایکسپریس میں شائع ہونے والے ایک خصوصی مضمون میں سونیاzہ گاندھی نے لکھا:
"29 جولائی 2026 ہماری جدید سیاسی تاریخ کا ایک انتہائی اہم دن تھا، جب سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلے کے ذریعے مبینہ کول بلاک اسکینڈل میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کو سی بی آئی کی جانب سے دی گئی کلین چٹ کو برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے سمن آرڈر کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس کو ختم کر دیا، جس کے بعد سابق وزیراعظم کو باضابطہ طور پر بری کر دیا گیا ہے۔"
یہ فیصلہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وفات (27 دسمبر 2024) کے بعد آیا ہے، جس نے ان کی بے داغ دیانت داری اور سیاسی شفافیت پر ایک بار پھر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔
سونیہ گاندھی نے اپنے مضمون میں کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے خلاف بیوروکریسی، میڈیا، عدلیہ کے کچھ حصوں، سول سوسائٹی اور خاص طور پر بی جے پی اور آر ایس ایس پر مشتمل ایک منظم لابی کام کر رہی تھی، جس نے ان کی شخصیت کو داغدار کرنے کی بھرپور کوشش کی۔
انہوں نے کہا:
"آج ان کی تمام بوگس مہمات اور جھوٹے الزامات کا انجام 'صفر' پر ہوا ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ ہر ایک نقطے پر سچے اور بے گناہ ثابت ہوئے ہیں۔"
سونیہ گاندھی نے موجودہ مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی دیانت داری اور جوابدہی کا ریکارڈ موجودہ حکومت کے کام کرنے کے طریقے کے بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ دور میں تحقیقاتی ایجنسیوں (جیسے ED اور CBI) کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ مودی حکومت اپنے خلاف اٹھنے والے کرپشن کے سنجیدہ الزامات کو بڑی آسانی سے نظر انداز کر دیتی ہے۔
انہوں نے اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ تاریخ واقعی ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ایک خاموش، نرم مزاج لیکن ملک کے سب سے زیادہ بااثر اور انقلابی نتائج دینے والے وزیراعظم کے طور پر یاد رکھے گی۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
11 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
11 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments