اردنی حکومت نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بپتسمہ دیے جانے کے دو ہزار سال مکمل ہونے کے سلسلے میں تیاریوں کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ یہ تقریبات 2030 میں منائی جائیں گی۔ اس سلسلے میں کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا کہ تاریخی مذہبی سرگرمی کا موقع ہے۔
اردن کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اردنی وزیر اعظم جعفر حسان نے کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔ ان کا کہنا تھا یہ موقع ہے جو مسلمانوں کو باہم قریب لانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس وجہ سے دونوں طرف کے سماجی لیڈر باہم قریب آتے ہیں۔
میٹنگ کے دوران جعفر حسان نے کہا یہ یادیں اردن کی تاریخی اور مذہبی حیثیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ نیز دنیا بھر کے مسیحی زائرین کے لیے اردنی کردار کو واضح کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اردن کے بقائے باہمی کے لیے پیغام کو بھی اجاگر کیا اور کہا اردن بطور ایک مملکت کے کس طرح امن اور انسانیت کے لیے محبت رکھتا ہے۔
جعفر حسان کا کہنا تھا حکومت اپنے تمام دستیاب وسائل کو اس اہم مسیحی دن کے لیے متحرک کر رہی ہے۔ ہمارے لیے یہ موقع ہے کہ ہم اردن کو مذہبی مسیحی کمیونٹی کے زائرین کے ان کے مذہبی ورثے تک پہنچنے کے لیے خیر مقدم کرنے والے کے طور پر پیش کریں۔
وزیر اعظم اردن نے اس سلسلے میں کمیٹی کے منصوبوں پر عمل کا جائزہ لیا۔ ان منصوبوں میں اس گاؤں کے وزٹ کی تیاریاں بھی شامل ہیں جہاں تاریخی طور پر حضرت عیسیٰ کو بپتسمہ دیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں سبز راہداری اور دوسرے ضروری انفراسٹرکچر کی 'اپ گریڈیشن' کی تیاری منصوبے میں شامل ہے۔
یاد رہے اقوام متحدہ کے ادارے 'یونیسکو' نے اس گاؤں کی یادگاروں کو 2015 میں عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ کیونکہ یہ مسیحی زائرین کی عقیدت کا ایک مرکز ہے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments