Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

چوتھی اولاد کے لیے زچگی کی چھٹی نہیں، الہٰ آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

پریاگ راج: الہٰ آباد ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ اگر کسی خاتون سرکاری ملازم کے پہلے سے ہی دو یا اس سے زیادہ زندہ بچے ہیں، تو وہ زچگی کی چھٹی (میٹرنٹی لیو) کی اہل نہیں ہوں گی، چاہے وہ کسی خاص زچگی کے لیے پہلی بار یہ چھٹی مانگ رہی ہوں۔

یہ حکم جسٹس منجو رانی چوہان نے درخواست گزار ششی کماری کی درخواست پر دیا ہے۔ درخواست گزار نے چوتھے بچے کے لیے زچگی کی چھٹی کی مانگ کو مسترد کرنے والے گزشتہ 19 جون کے حکم کو درخواست کے ذریعے چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا تھا کہ محکمے کو چھ ماہ کی زچگی کی چھٹی دینے کی ہدایت دی جائے۔

درخواست گزار کی جانب سے دلیل دی گئی کہ اس نے اپنے پہلے تین بچوں کی پیدائش پر کوئی چھٹی نہیں لی تھی اور وہ چوتھے بچے کے لیے پہلی بار یہ فائدہ لے رہی ہے، اس لیے اسے اس سے محروم کرنے والا حکم من مانا اور قانون کی نظر میں غلط ہے۔

ریاست کی جانب سے کہا گیا کہ درخواست گزار پہلے ہی زچگی کی چھٹی لے چکی ہیں۔ عدالت کو یہ معلومات دی گئی کہ فنانشل ہینڈ بک (مالیاتی دستاویزی کتاب) کے والیم-II، پارٹ 2 سے 4 (باب-10) کے دفعات کے مطابق، زچگی کی چھٹی پیدائش کی تاریخ سے 180 دنوں تک منظور کی جاتی ہے۔ یہ چھٹی دوبارہ اسی وقت مل سکتی ہے جب پچھلی منظور شدہ چھٹی کے ختم ہونے کے دو سال گزر چکے ہوں۔ سب سے اہم شرط یہ ہے کہ اگر کسی خاتون سرکاری ملازم کے دو یا اس سے زیادہ زندہ بچے ہیں، تو انہیں زچگی کی چھٹی منظور نہیں کی جا سکتی، چاہے یہ چھٹی کسی اور وجہ سے واجب الادا ہی کیوں نہ ہو۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

11 months ago

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn