Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش حکومت کو بھوج شالہ کے قریب جمعہ کی نماز کے لیے جگہ فراہم کرنے کی ہدایت دی

سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش حکومت سے کہا ہے کہ وہ دھار بھوج شالہ کے قریب جمعہ کی نماز سے متعلق عدالت کے حکم پر صحیح طریقے سے عمل کرے۔ مسلم فریق نے شکایت کی تھی کہ نماز کے لیے بتائی گئی جگہ کافی دور ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو بہتر جگہ فراہم کرنے کے لیے کہتے ہوئے جمعہ کو سماعت کی بات کہی۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے دھار بھوج شالہ کو 11ویں صدی میں تعمیر ہونے والا دیوسی سرسوتی مندر قرار دیا تھا۔ متنازعہ احاطے کو کمال الدین مسجد ہونے کا دعویٰ خارج کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے وہاں نماز بند کرنے کے لیے کہا تھا۔ 14 جولائی کو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے تفصیلی سماعت کی بات کہی تھی۔ سپریم کورٹ نے عبوری انتظام کے طور پر مسلم فریق کو احاطے کے نزدیک کی کوئی جگہ جمعہ کی نماز کے لیے فراہم کرنے کو کہا تھا۔ چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیہ باغچی اور جسٹس وی موہنا کی بنچ کے سامنے مسلم فریق کی طرف سے سینئر وکیل حذیفہ احمدی پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’انتظامیہ کی طرف سے نماز کے لیے دی گئی جگہ بھوج شالہ احاطہ سے 2 کلومیٹر دور ہے۔ اس کی وجہ سے نمازی جمعہ کی نماز ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔‘‘ مدھیہ پردیش حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے احمدی کے دعوے کی تردید کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئی جگہ کا فاصلہ تقریباً 900 میٹر ہے۔ مہتا نے کہا کہ انتظامیہ احاطے کے مزید قریب جگہ فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ امید ہے کہ نئی جگہ کی شناخت جلد کر لی جائے گی۔ عدالت اور عرضی گزار نے ریاستی حکومت کی اس یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت 24 جولائی کو طے کی ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

9 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments