عالمی شہرت پرتگالی ییافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اب میدان کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی جگمگائیں گے۔ کرسٹیانو رونالڈو گوکہ حالیہ ورلڈ کپ میں نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے اور نہ ہی اپنی ٹیم پرتگال کو ورلڈ کپ جتوانے کا خواب حقیقت بنا سکے، لیکن ان کی شہرت کا ڈنکا آج بھی چار سو بج رہا ہے۔ فٹبال کے میدان میں شہرت کے جھنڈے گاڑنے کے اب اسٹار فٹبالر نے دنیا میں شہرت کی سب سے چکا چوند دنیا ہالی ووڈ کا رخ کر لیا ہے اور جلد وہ ایک ڈرامے میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رونالڈو اس ٹی وی سیریز میں نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھائیں گے بلکہ وہ اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہوں گے۔ النصر کے کپتان کی پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز ’ڈے ونز‘ رونالڈو کی مشترکہ پروڈکشن کمپنی ’یو آر-مارو اسٹوڈیوز‘ تیار کر رہی ہے جسے انہوں نے معروف ہدایت کار میتھیو وان کے ساتھ مل کر قائم کیا تھا۔ اس ڈرامے کی کاسٹ میں سابق فرانسیسی اسٹار تھیری ہنری، اداکار ڈیمین لیوس، برطانوی ریپر ڈیو اور اداکارہ کارلوٹا بنات شامل ہیں۔ اس ڈرامے کا مرکزی خیال فٹبال پر مبنی ہے اور کہانی ایک فرضی فٹبال ایجنٹ اسٹینلے ڈالٹن کے گرد گھومتی ہے جو جدید فٹبال کی چمک دمک کے پیچھے چھپی طاقت کی سیاست اور سخت مقابلے کا سامنا کرتا ہے۔ رونالڈو کے شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور شمال مغربی لندن میں جاری ہے۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
1 week ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
9 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments