Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

بھتہ خوری، اقدامِ قتل اور اسلحہ ایکٹ: بیلگھاٹہ کا بدنامِ زمانہ 'دہشت' راجو نسکر پھر گرفتار!

کولکتہ: بیلگھاٹہ اور اس کے گرد و نواح میں خوف و ہراس کی علامت سمجھا جانے والا راجو نسکر ایک بار پھر پولیس کی گرفت میں آ گیا ہے۔ لال بازار انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی 'گینگ سپریشن برانچ' (گینگ مخالف اسکواڈ) نے منگل کی رات ایک کارروائی کے دوران اسے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق راجو کے خلاف بیلگھاٹہ سمیت مختلف تھانوں میں 6 سنگین مقدمات درج ہیں، جن میں تاجروں سے بھتہ خوری، اقدامِ قتل، تشدد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے جیسے معائمات شامل ہیں۔ ضمانت پر رہائی کے بعد دھمکیوں کا سلسلہ اور روپوشی پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجو نسکر کو اس سے قبل اسمبلی انتخابات کے دوران ایک شخص پر پرتشدد حملے اور اقدامِ قتل کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مشرقی اور شمالی کولکتہ کے مختلف تھانوں میں بھی اس کے خلاف مقدمات درج تھے۔ تمام معاملوں میں ضمانت ملنے کے بعد ملزم علاقہ چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، لیکن روپوشی کے دوران بھی وہ تاجروں اور مقامی پروموٹرز کو فون پر دھمکیاں دے کر رقم وصول کر رہا تھا۔ پولیس کافی عرصے سے اس کی تلاش میں تھی۔ حال ہی میں جب گینگ سپریشن برانچ کو بیلگھاٹہ میں اس کی موجودگی کی اطلاع ملی، تو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ فی الوقت پولیس اس سے تفتیش کر کے مزید حقائق سامنے لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ راجو نسکر کی شناخت علاقے میں ترنمول کانگریس کے ایک مقامی لیڈر اور پروموٹر کے طور پر ہوتی ہے، اور بتایا جاتا ہے کہ پارٹی کے ایک بااثر رہنما سے اس کے گہرے تعلقات ہیں۔ یاد رہے کہ رواں سال فروری میں راجو پر بیلگھاٹہ کے ایک شہری کو گھر سے اغوا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگا تھا، جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس دوران اس کی جانب سے تعمیر کی جانے والی ایک غیر قانونی کثیر المنزلہ عمارت پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے بلڈوزر بھی چلایا تھا۔ ضمانت ملنے کے بعد وہ فرار ہو گیا تھا، جبکہ گزشتہ ماہ پولیس نے اس کے چار اہم ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ اب بالآخر مرکزی ملزم راجو نسکر بھی پولیس کے جال میں آ چکا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments