Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

اینٹی پیپر لیک بل پر پہلے دن کی بحث ختم، لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

اینٹی پیپر لیک (ترمیمی) بل پر تقریباً پورا دن جاری رہنے والی بحث کے بعد لوک سبھا کی کارروائی رات 11 بجے تک جاری رہی، جس کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے متعدد ارکان پارلیمنٹ نے بل، پیپر لیک کے واقعات، امتحانی نظام، طلبہ کے احتجاج اور تعلیمی اصلاحات سے متعلق اپنے اپنے خیالات پیش کیے۔ دن بھر کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی کل صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی۔ بل پر مزید بحث اور آئندہ کارروائی اب جمعرات کو دوبارہ شروع ہوگی۔ ایک روز قبل مرکزی وزیر مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات و پنشن ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بل ایوان میں پیش کیا تھا، تاہم اپوزیشن کی جانب سے وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کا مطالبہ کیے جانے کے باعث بحث شروع نہیں ہو سکی تھی۔ ابتدا میں اس بل پر 6 گھنٹے بحث کے لیے وقت مقرر کیا گیا تھا، لیکن اپوزیشن کے مطالبے پر پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے حکومت کی جانب سے 10 گھنٹے تک بحث کرانے پر آمادگی ظاہر کی، جس کے بعد اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی رضامندی سے بحث کا دورانیہ 10 گھنٹے کرنے کا اعلان کر دیا اینٹی پیپر لیک (ترمیمی) بل پر بحث کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں میں ایک لاکھ سے زائد سرکاری اسکول بند کیے جا چکے ہیں، جس سے غریب اور پسماندہ طبقے کے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ کا مہنگا نظام ہر خاندان کی پہنچ میں نہیں، اس لیے سرکاری تعلیمی اداروں کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ وینوگوپال نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 12 برسوں میں 152 پیپر لیک کے واقعات پیش آئے اور نیٹ امتحان کے بعد 21 طلبہ نے خودکشی کی، مگر حکومت نے ان معاملات پر مؤثر اقدامات نہیں کیے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ حکومت اپوزیشن کی بات سننے کے بجائے اہم اداروں کو کمزور کر رہی ہے اور تعلیم جیسے بنیادی مسئلے پر سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کر رہی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

9 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments