Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

وائٹ ہاؤس: ٹرمپ کی نیتن یاہو اور زیلنسکی سے ملاقاتیں مثبت اور نتیجہ خیز رہیں

وائٹ ہاؤس: ٹرمپ کی نیتن یاہو اور زیلنسکی سے ملاقاتیں مثبت اور نتیجہ خیز رہیں

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات مکمل کر لی ہے۔ اس سے قبل انھوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے بھی ملاقات کی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: ’صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صدر زیلنسکی اور وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ساتھ اپنی ملاقاتیں مکمل کر لی ہیں۔‘ انھوں نے مزید کہا: ’دونوں ملاقاتیں مثبت اور نتیجہ خیز رہیں۔‘ نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس آمد کے فوراً بعد اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے ایسی تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں وہ اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ جاری کی گئی تصاویر میں نیتن یاہو کو امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے مصافحہ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ پس منظر میں وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ موجود ہیں۔ دیگر تصاویر میں نیتن یاہو اور ٹرمپ کو اپنے مشیروں کے ہمراہ اوول آفس میں ایک اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments