Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

جنوبی افریقہ کے نورتیے ، یانسن اور رباڈا نے بنگلہ دیش کو تہس نہس کر دیا

Admin
By Admin
Nov 24, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

جنوبی افریقہ کے نورتیے ، یانسن اور رباڈا نے بنگلہ دیش کو تہس نہس کر دیا
جنوبی افریقہ کے نورتیے ، یانسن اور رباڈا نے بنگلہ دیش کو تہس نہس کر دیا — November 24, 2026
سینچورین، 23 نومبر: جنوبی افریقہ کے اینرک نورتیے ، مارکو یانسن اور کگیسو رباڈا نے پیر کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن تباہ کن گیند بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو محض 91 رنز پر آ¶ٹ کر دیا، جس سے مہمان ٹیم کی مشکلات بڑھ گئیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے مثبت انداز اپنایا اور دن کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 88 رنز بنا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔
جنوبی افریقہ نے پہلی وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت داری کی۔ عبادت حسین نے ایڈن مارکرم کو آ¶ٹ کرکے اس شراکت کو توڑا، لیکن یہ بنگلہ دیش کی واحد کامیابی ثابت ہوئی، کیونکہ وہ اس کے بعد مزید کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے ۔ ریویو نہ لیے جانے کی وجہ سے مارکس ایکرمین کو ایک موقع ملا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے دن کے اختتام تک 46 رنز بنا لیے ۔ ٹیسٹ میچ میں ابھی کافی وقت باقی ہے ، لیکن جنوبی افریقہ مضبوط پوزیشن میں ہے ۔ پروٹیز ٹیم کل زیادہ سے زیادہ رنز بنانے ، مضبوط برتری حاصل کرنے اور بنگلہ دیش کو مقابلے سے باہر کرنے کی کوشش کرے گی۔
یہ جنوبی افریقہ کے لیے مکمل طور پر ایک شاندار دن رہا۔ بارش اور آ¶ٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ابتدائی سیشن کا کھیل نہیں ہو سکا، لیکن جیسے ہی کھیل شروع ہوا، پروٹیز نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور بنگلہ دیش کو دفاعی پوزیشن میں دھکیل دیا۔ یانسن نے تنزید کو جلد آ¶ٹ کرکے جنوبی افریقہ کو پہلی کامیابی دلائی۔ محفوظ الاسلام اور مومن الحق کے درمیان ایک مفید شراکت داری کے بعد بنگلہ دیش کی اننگز تیزی سے لڑکھڑا گئی، کیونکہ پروٹیز گیند بازوں نے اس کے بلے بازی کے لائن کو تہس نہس کر دیا۔ نورتیے نے محفوظ الاسلام کو آ¶ٹ کرکے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا، جس کے بعد مسلسل وکٹیں گرتی رہیں اور بنگلہ دیش کی اننگز بکھر گئی۔
یانسن اور رباڈا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نورتیے کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ ویان ملڈر اور سائمن ہارمر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محفوظ الاسلام نے سب سے زیادہ 23 رنز بنائے ۔

سینچورین، 23 نومبر: جنوبی افریقہ کے اینرک نورتیے ، مارکو یانسن اور کگیسو رباڈا نے پیر کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن تباہ کن گیند بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو محض 91 رنز پر آ¶ٹ کر دی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn