Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کا فیس بک پیج معطل، تقریباً 90 لاکھ تھے فالورس

Admin
By Admin
Nov 24, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کا فیس بک پیج معطل، تقریباً 90 لاکھ تھے فالورس
یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کا فیس بک پیج معطل، تقریباً 90 لاکھ تھے فالورس — November 24, 2026
سماجوادی پارٹی کے قومی صدراوریوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکا فیس بک پیج معطل کردیا گیا ہے۔ اس پیج سے تقریباً 90 لاکھ لوگ جڑے ہوئے تھے۔ اب یہ تکنیکی خامی ہے یا کوئی اورمعاملہ ہے، اس کی جانکاری ابھی تک نہیں دی گئی ہے۔ سماجوادی پارٹی نے کہا کہ تکنیکی پریشانی کی وجہ س قومی صدرکا آفیشیل پیج غیرمستقل طورپردستیاب نہیں ہے۔ میٹا اسے جلد ازجلد بحال کرنے کے لئے کام کررہا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے ترجمان چنچل یادونے ایکس پوسٹ میں کہا کہ قومی صدراکھلیش یادوجی کا فیس بک اکاونٹ دکھائی نہ دینا تشویشناک بات ہے۔ جمہوریت میں اظہاررائے اورابلاغ کی آزادی سب سے اہم ہے۔ سوشل میڈیا آج عوام سے جڑنے اوراپنے خیالات کا اظہارکرنے کا ایک طاقتورذریعہ ہے۔ چنانچہ قومی صدرکے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ کا اچانک غائب ہونا کئی سوالات کوجنم دیتا ہے۔


چنچل یادونے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے پرصورتحال واضح کی جائے اوراگراکاؤنٹ پرکوئی تکنیکی یا دیگرپابندیاں لگائی گئی ہیں توانہیں فوری طورپرحل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “یاد رکھیں، پلیٹ فارم سے آوازیں تومٹائی جا سکتی ہیں، لیکن لوگوں کے دلوں سے خیالات نہیں مٹائے جا سکتے، پی ڈی اے کی آوازہرحال میں مضبوط رہے گی۔”


سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سنتوش پانڈے نے کہا، “قومی صدر اکھلیش یادو کے آفیشل فیس بک پیج کودوبارہ ہٹانا اظہاررائے کی آزادی پرحملہ ہے۔ انتخابات کی تاریخیں قریب آتے ہی اس طرح کے واقعات کا باربارہونا سنگین سوالات کوجنم دیتا ہے۔ کوئی سازش اکھلیش یادو کواترپردیش کا وزیراعلیٰ بننے سے نہیں روک سکتی۔ میٹا اورفیس بک سے گزارش ہے کہ پارٹی کے قومی صدرکے آفیشل پیج کوفوری طورپربحال کیا جائے۔ 2027 میں اترپردیش کی سیاست میں عوام کی آوازاورمینڈیٹ سب سے اہم ہوگا۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراوریوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکا فیس بک پیج معطل کردیا گیا ہے۔ اس پیج سے تقریباً 90 لاکھ لوگ جڑے ہوئے تھے۔ اب یہ تکنیکی خامی ہے یا کوئی اورمعاملہ ہ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn