عرفان سراج پڈو گودھرا ٹرین آتشزدگی معاملے میں قصوروار ٹھہرائے گئے 31 لوگوں میں شامل ہے۔ 27 فروری 2002 کو گجرات کے گودھرا ریلوے اسٹیشن کے پاس سابرمتی ایکسپریس کے ایک ڈبے میں آگ لگا دی گئی تھی۔ اس واقعہ میں 59 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ واقعہ کے بعد گجرات میں بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فساد بھڑک گیا تھا۔ اس معاملے کی تحقیقات اور سماعت کے بعد خصوصی عدالت نے 2011 میں فیصلہ سنایا تھا۔
گودھرا ٹرین آتشزدگی معاملے میں خصوصی ایس آئی ٹی عدالت نے مارچ 2011 میں مجموعی طور پر 31 لوگوں کو قصوروار قرار دیا تھا۔ ان میں سے 11 افراد کو موت کی سزا سنائی گئی تھی، جبکہ 20 لوگوں کو عمر قید کی سزا ملی تھی۔ عدالت نے معاملے میں 63 ملزمان کو بری بھی کر دیا تھا۔ عرفان سراج پڈو ان قصورواروں میں شامل تھا، جنہیں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف قصورواروں نے گجرات ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ 2017 میں گجرات ہائی کورٹ نے 11 قصورواروں کی پھانسی کی سزا کو عمر قید میں بدل دیا تھا۔ دوسری جانب عمر قید کی سزا پائے دیگر قصورواروں کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔ اس کے بعد قصورواروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ معاملے سے متعلق اپیلیں عدالت عظمیٰ میں زیر التوا ہیں۔
عرفان سراج پڈو کو سپریم کورٹ سے ملی موجودہ راحت کی بنیاد اس کی طبی صورتحال ہے۔ عدالت نے اس کی عمر قید کی سزا کو منسوخ کرتے ہوئے ضمانت دینے کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران گجرات حکومت نے بھی اس کی طبی صورتحال کو قبول کیا کیا۔ اس بنیاد پر عدالت نے اسے راحت دی۔ قابل ذکر ہے کہ گودھرا ٹرین آتشزدگی معاملے میں ایک دیگر قصوروار عبد الرحمٰن دھنتیا عرف کنکٹو جمبورو کو بھی سپریم کورٹ سے پہلے راحت مل چکی ہے۔ مئی 2022 میں سپریم کورٹ نے اس کی اہلیہ کی سنگین بیماری اور خاندانی حالات کے پیش نظر اسے 6 ماہ کی عبوری ضمانت دی تھی۔ عدالت کے حکم کے مطابق اس کی اہلیہ آخری مرحلے کے کینسر میں مبتلا تھی، جبکہ اس کی بیٹیاں ذہنی طور پر معذور تھیں۔ بعد میں نومبر 2022 میں سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت کی مدت بڑھا کر 31 مارچ 2023 تک کر دی تھی۔
2002 گودھرا ٹرین آتشزدگی معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے قصوروار عرفان سراج پڈو کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے عرفان کی عمر قید کی سزا منسوخ کرتے ہوئے اسے ضمانت دین...