ایجنسی نے پیر کے روز جاری ایک رپورٹ میں طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں 4 لاشیں اور 7 زخمی لائے گئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گذشتہ برس 11 اکتوبر کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1679 اور زخمیوں کی تعداد 6,100 ہو گئی ہے، جبکہ ملبے کے نیچے سے نکالی جانے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 851 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارتِ صحت نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ گردن توڑ بخار اور خاص طور پر وائرل میننجائٹس کے کیسوں میں غیر معمولی، تشویش ناک اور بے موسم اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت نے فیس بک پر اپنے صفحے پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کا نظامِ صحت سنگین وبائی چیلنجوں کا سامنا کر رہا ہے، کیونکہ گردن توڑ بخار اور بالخصوص وائرل میننجائٹس کے کیسوں میں غیر معمولی اور تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس اضافے کا تعلق مسلسل ماحولیاتی بگاڑ اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان سے ہے، جس میں سیوریج کا نظام اور ماحولیاتی صفائی کا ڈھانچہ بھی شامل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سیوریج کے نظام کو پہنچنے والے نقصان اور ٹریٹمنٹ پلانٹس کی بندش کے ساتھ ساتھ بارشوں اور ان کے تسلسل کی پیش گوئی کے باعث پینے کے پانی کے ذرائع میں گندے پانی کی نا گزیر آمیزش نے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں وبائی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وفا) کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور حملوں کے نتیجے میں جاں بحق فلسطینیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 74 ہزار 7...