20 اگست کو ہندستان کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر آج ملک بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کانگریس کے کئی سینئر لیڈران راجیو گاندھی کی سمادھی ’ویر بھومی‘ پہنچے، جہاں خراج عقیدت کی تقریب منعقد کی گئی۔ سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سمیت کئی لیڈران نے گلپوشی کر سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
قابل ذکر ہے کہ راجیو گاندھی ملک کے سب سے کم عمر وزیر اعظم رہے ہیں۔ 20 اگست کو ان کے یوم پیدائش کے دن ’سدبھاؤنا دیوس‘ منایا جاتا ہے۔ یہ دن امن، قومی یکجہتی، باہمی بھائی چارہ اور سماجی ہم آہنگی کی اقدار کو فروغ دینے کے مقصد سے منایا جاتا ہے۔ کانگریس نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’جدید ہندوستان کی تعمیر میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘
’سدبھاؤنا دیوس‘ راجیو گاندھی کے ایک جدید، ترقی پسند اور متحد ہندوستان کے خواب کو یاد کرنے کا موقع ہے۔ دراصل ان کی سیاسی زندگی میں نوجوانوں کی شرکت، تکنیکی ترقی، قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی جیسے مسائل کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ اس دن کا بنیادی مقصد معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینا اور لوگوں کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے ترغیب دینا ہے۔ راجیو گاندھی کا ماننا تھا کہ ہندوستان کا تنوع اس کی طاقت ہے اور ملک کی ترقی کے لیے مختلف برادریوں کے درمیان باہمی اعتماد اور بھائی چارہ ضروری ہے۔ ’سدبھاؤنا دیوس‘ نوجوانوں کو بھی ایک جدید اور جامع ہندوستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ قومی یکجہتی، سیکولرزم، امن اور سماجی ہم آہنگی اس کے اہم پیغامات میں شامل ہیں۔
راجیو گاندھی نے 1984 میں 40 سال کی عمر میں ہندوستان کے چھٹے وزیر اعظم کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کے دور حکومت کو ملک میں تکنیکی تبدیلی اور جدید کاری کو فروغ دینے، نوجوانوں کو زیادہ مواقع فراہم کرنے اور ہندوستان کے بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
11 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
11 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
11 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
11 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
11 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments