Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

امریکی فوجی اخبار کے ناشر نے حکومت سے اختلافات پر استعفیٰ دے دیا

امریکی فوجی اخبار کے ناشر نے حکومت سے اختلافات پر استعفیٰ دے دیا

امریکی فوج سے متعلق معروف اخبار ’اسٹارز اینڈ اسٹرائپس‘ کے طویل عرصے سے ناشر میکس ڈی لیڈرر جونیئر نے محکمۂ دفاع کی قیادت سے اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق میکس ڈی لیڈرر نے عملے کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ میری قیادت کے اصول اور اخبار کی قدر و مقصد کے بارے میں میری سوچ، محکمۂ دفاع کی موجودہ قیادت کی سمت سے بنیادی طور پر مختلف ہے۔

یہ استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اخبار پر زیادہ ادارتی کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی، امریکی محکمۂ دفاع نے جنوری میں اخبار کو حکومتی ترجیحات سے زیادہ ہم آہنگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی دفاعی وزیر پیٹ ہیگستھ اس اخبار پر پہلے ہی ’ووک‘ نوعیت کے معاملات کو فروغ دینے کا الزام لگا چکے ہیں۔

امریکی انتظامیہ نے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر خراب حالات اور فوجیوں کے پست ہوتے حوصلے سے متعلق اخبار کی رپورٹنگ پر بھی تنقید کی تھی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1861ء میں قائم ہونے والا اسٹارز اینڈ اسٹرائپس ایک صدی سے زائد عرصے سے امریکی فوج میں اہم اخبار کی حیثیت رکھتا ہے، اخبار کو امریکی حکومت سے قابلِ ذکر مالی معاونت ملتی ہے تاہم اس نے مختلف حکومتوں کے باوجود ادارتی آزادی برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔

ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران پینٹاگون نے اخبار کی مالی معاونت ختم کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ٹرمپ نے اس وقت اس کا بجٹ کم نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت میں محکمۂ دفاع نے اخبار کو حکومتی ترجیحات کے قریب لانے کی کوششیں تیز کر دیں۔

پینٹاگون نے اخبار کی محتسب جیکولین اسمتھ کو بھی برطرف کر دیا جن کی ذمے داری سیاسی مداخلت سے اخبار کی رپورٹنگ کے تحفظ کی تھی، اس اقدام پر صحافتی آزادی کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

دفاعی وزیر پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں صحافیوں کی رسائی بھی محدود کی ہے، جون میں صحافیوں کو محکمۂ دفاع کے پریس دفتر میں داخلے سے روک دیا گیا جبکہ ایک عدالت نے صحافیوں کے ساتھ محافظ کی لازمی شرط پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا، دیگر پابندیوں کو بھی عدالتوں میں چیلنج کیا گیا اور بعض قواعد مسترد ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ کے دوران امریکی فوج پر دباؤ اور اسلحے کی قلت کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، اسٹارز اینڈ اسٹرائپس ان فوجی اخبارات میں شامل ہے جنہوں نے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر فوجیوں کے پست ہوتے حوصلے اور خودکشی کی کوششوں کی رپورٹس شائع کی تھیں۔

واضح رہے کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن نومبر میں بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا اور ایران کے قریب خطے میں بھیجے جانے سے قبل وینزویلا کے ساحل کے قریب تعینات رہا۔

یہ بحری جہاز امریکی بحریہ کی تاریخ میں بغیر کسی بندرگاہ پر رکے طویل ترین تعیناتی کا ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔

صدر ٹرمپ اور ان کے حامیوں نے جنگ سے متعلق تنقیدی رپورٹنگ پر بھی شدید ردِعمل دیا ہے اور فوج کو درپیش مشکلات اجاگر کرنے والے صحافیوں کو ملک کی ناکامی دیکھنے کے خواہش مند قرار دیا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn