: اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیلی وزیر بن گویر کے ’انتہائی ہولناک‘ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے غزہ میں روزانہ 30 سے 40 فلسطینیوں کو قتل کرنے کی تجویز کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے، جس میں انھوں نے تجویز دی تھی کہ اسرائیل کو غزہ میں ہر رات ’’30 یا 40‘‘ افراد کو قتل کرنا چاہیے۔
جب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بن گویر کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں جس میں غزہ میں ہر رات تیس سے چالیس افراد کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کرنے کی بات کی گئی ہے، تو اسٹیفان دوجارک نے کہا ’’یہ بیانات انتہائی ہولناک ہیں۔ یہ اشتعال انگیز، انسانیت سے عاری اور خطرناک ہیں، اور ہم ان کی غیر مبہم الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔‘‘
بن گویر نے یہ ہرزہ سرائی ہفتے کے اختتام پر جاری ہونے والے ایک پوڈکاسٹ میں کی تھی۔ غزہ میں سابق اسرائیلی یرغمالی روم براسلافسکی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے، جو خود بھی ایک پوڈکاسٹ چلاتے ہیں، بن گویر نے کہا ’’میرے خیال میں غزہ میں ٹارگٹ کلنگ کی جانی چاہیے اور ہر رات تیس سے چالیس افراد کو ختم کیا جانا چاہیے۔ صرف ان لوگوں کو نہیں جو فوری خطرہ ہیں، وہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو زندگی کے مستحق نہیں۔ انھیں زندہ نہیں رہنا چاہیے۔ وہ تو انسان بھی نہیں ہیں۔‘‘
ادھر طبی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں 9 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ امریکی ایلچی جیرڈ کشنر کے خطے کے دورے کے دو روز بعد ہوا، جو غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو آگے بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
5 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
5 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
5 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
5 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments