National

سنبھل:بی جےپی لیڈر کا   زہریلہ انجکشن دے کر  قتل

سنبھل:بی جےپی لیڈر کا زہریلہ انجکشن دے کر قتل

سنبھل:10مارچ: اترپریش کے ضلع سنبھل میں بی جےپی کے سینئر لیڈر کا مبینہ زہریلہ انجکشن دے کر قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنابئی کے تحت گرام دبتھرا ہماچل باشندہ بی جےپی لیڈر گلفام سنگھ یادو پیر کی دوپہر کے وقت اپنے گاؤں واقع پشو شالہ میں بیٹھے تھے کہ تبھی بائیک سوار تین نامعلوم افراد آئے اور گلفام سنگھ یادو کو زہریلی انجکشن مار دیا۔ زہریلا انجکشن لگتے ہی گلفام سنگھ یادو تڑپنے لگے۔ انہیں سی ایچ سے لے جایا گیا جہاں حالت نازک ہونے پر ان کو ہائر سنٹر علی گڑھ ریفر کردیا گیا۔ علی گڑھ میں گلفام سنگھ یادو کی موت ہوگئی۔ ایس پی کرشن کمار بشنوئی نے بتایا کہ متوفی گلفام سنگھ یادو کا پینل کے ذریعہ پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔ واقعہ کی جانچ کے لئے اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کو تلاشا جارہ اہے۔ کچھ اہم سراغ بھی پولیس کے ہاتھ لگے ہیں۔ آر ایس ایس سے سماجی زندگی کا آغاز کرنے والے گلفام سنگھ یادو سال 2004 کے ضمنی الیکشن میں اس وقت کے وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کے خلاف غنور اسمبلی حلقے سے الیکشن لڑے تھے۔ گلفام سنگھ یادو ضلع بدایوں کے بی جے پی کے ضلع جنرل سکریٹری، بی جےپی کے مغربی اترپردیش کے ریجنل ڈپٹی صدر اور بی جےپی کی ریاستی مجلس عاملہ کے رکن رہے تھے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments