National

سمستی پورمیں بینک آف مہاراشٹر سے 5 کروڑ کاسونا،15 لاکھ روپے کی لوٹ

سمستی پورمیں بینک آف مہاراشٹر سے 5 کروڑ کاسونا،15 لاکھ روپے کی لوٹ

سمستی پور، 07 مئی (:بہار کے سمستی پور ضلع کے نگر تھانہ علاقے میں بدھ کو بدمعاشوں نے بینک آف مہاراشٹر سے 5 کروڑ روپے کاسونا اور 15 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ ذرائع نے یہاں بتایا کہ نوبدمعاشوں نے کاشی پور گاﺅں میں واقع بینک آف مہاراشٹر کی برانچ پر دھاوابولا۔ اس کے بعدبدمعاشوں نے بینک ملازمین اور صارفین کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنالیا اور 5 کروڑ کاسونا اور 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس نے بدمعاشوں کی طرف سے لوٹی گئی رقم کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔ پولیس لوٹی گئی رقم کا اندازہ لگا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ بینک کے احاطے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments