بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے اداکارہ ایشوریا رائے اور خود پر سلمان خان کی جانب سے تشدد کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اداکارہ سومی علی 90کی دہائی کی مشہور اداکارہ اور سوشل ورکر بھی ہیں، سلمان خان اور سومی علی 8 سالوں تک تعلقات میں رہے لیکن سلمان خان کی زندگی میں ایشوریا رائے کی اینٹری کے بعد سلمان اور سومی کا تعلق ختم ہوگیا جس کے بعد سومی علی 1999 میں بھارت چھوڑ کر چلی گئیں۔ حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سومی علی نے سپر اسٹار کی جانب سے کی جانے والی بدسلوکی اور تکلیف دہ تجربات کا انکشاف کیا ہے۔ دوران گفتگو سومی علی سے سوال کیا گیا کہ ان کے اور سلمان خان کے درمیان برے تعلقات کی وجہ کیا ہے؟ جبکہ سلمان خان کے سابقہ گرل فرینڈز سنگیتا بجلانی اور کترینہ کیف کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار ہیں۔ سومی علی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے سلمان خان کی جانب سے شدید بدسلوکی کا سامنا رہا، سلمان نے میرے ساتھ جو سلوک کیا وہ کسی اور کے ساتھ نہیں کیا، سلمان خان نے سنگیتا اور کترینہ کے ساتھ اتنا برا سلوک نہیں کیا جتنا میرے ساتھ کیا‘۔ اداکارہ نے سلمان خان سے اپنے ماضی کے تعلق کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ’ایک مرتبہ سلمان خان مجھے مار رہے تھے کہ اس دوران ان کےگھریلو ملازم نے دروازے پر دستک دی اور سلمان خان سے درخواست کی کہ مجھے نہ ماریں، اس کے بعد میری کمر میں شدید درد رہا اور میں کئی عرصے تک بیڈ ریسٹ پر رہی‘۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ اداکارہ تبو بھی میری حالت دیکھ کر رو پڑی تھیں لیکن سلمان مجھے دیکھنے تک نہیں آئے، میری والدہ اور چند قریبی دوستوں کے علاوہ ہر شخص سلمان کے ساتھ میرے تعلق کے ان تکلیف دہ تجربات سے ناواقف ہے۔ سومی علی نے مزید انکشاف کیا کہ ’سلمان خان نے ایشوریا کے ساتھ بھی بہت بُرا سلوک کیا، میرا خیال ہے کہ سلمان خان نے ایشوریا کا کندھا فریکچر کیا تھا اور مجھے کترینہ کے ساتھ برتے جانے والے رویے کا علم نہیں‘۔ اداکارہ نے کہا ’سلمان نے جو میرے ساتھ کیا کیا اس کے بعد میں یہی کہہ سکتی ہوں کہ لارنس بشنوئی سلمان خان سے بہتر ہے‘، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ سلمان کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات پر ایک کتاب لکھ رہی ہیں جس میں ہر چیز درج ہوگی۔
Source: social media
کرن جوہر اور کارتک آریان کے درمیان جھگڑا ختم، ساتھ فلم کرنے کی تصدیق
کریتی سینن کی نئی تصاویر، بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا
اجے دیوگن کو سلام نہ کرنے پر وجے راز فلم سے ہاتھ دھو بیٹھے
امریکی اداکار میتھیو پیری کی موت کا معاملہ، 2 ڈاکٹروں سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد
اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا
شردھا کپور کی 'استری 2' نے تاریخ رقم کردی
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
اہلیہ عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرنے پر تنقید، گوہر خان رنبیر کے دفاع میں سامنے آگئیں
جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے، پریتی زنٹا کا حکومت سے مطالبہ
مکیش کھنہ کی سوناکشی سے نیم دلانہ معذرت، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
سرجری ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، خلائی مخلوق کی طرح دکھنے لگی تھی، شیرلن چوپڑا
میرے کیس میں شلپا کو گھسیٹ کر انکی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، راج کندرا
ایٹلی کی تضحیک پر کپل شرما کی ٹرولنگ، کامیڈین نے خاموشی توڑ دی
طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے