بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ٹرینر نے اداکار کے فٹنس کے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔ دبنگ اداکار سلمان خان اپنے مضبوط اور فٹ جسم کے لئے مشہور ہیں، 60 سال کی عمر میں بھی وہ اپنی فٹنس اور صحت سے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ ان کے فٹنس ٹرینر نے ایک حالیہ انٹرویو میں سلمان کی فٹنس کے راز اور جسمانی تندرستی کے بارے میں بتایا کہ اداکار ایک سخت ورک آؤٹ روٹین پر عمل پیرا ہیں جس میں چھ دن ورزش شامل ہے۔ ان کی ورزش میں وزن اٹھانے کے ساتھ ساتھ ہائی انٹینسٹی ورک آؤٹس، کارڈیو اور اینڈورنس ایکسرسائزز شامل ہیں۔ وہ بھاری وزن اٹھانے کے بجائے مختلف ورزشیں کرتے ہیں اور کم وقفے کے ساتھ زیادہ ورزش کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ ورزش کے دوران ایئر کنڈیشنر (اے سی) کا استعمال نہیں کرتے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ زیادہ پسینہ آنا ورزش کو زیادہ مؤثر بناتا ہے۔ اداکار کے ٹرینر نے بتایا کہ کھانے کے معاملے میں، سلمان اپنی والدہ کے ہاتھ کا پکایا ہوا کھانا پسند کرتے ہیں اور دن میں پانچ مرتبہ کھاتے ہیں۔ ناشتہ میں انڈے، پورڈج اور پھل شامل ہیں، جبکہ دوپہر کا کھانا چکن یا مچھلی کے ساتھ چاول اور سبزیاں ہوتا ہے، وہ زیادہ تر سلاد بھی کھاتے ہیں۔ جبکہ ایکشن مناظر کی تیاری کے دوران، وہ اپنے کھانے کی مقدار کم کر دیتے ہیں۔ ٹرینر نے انکشاف کیا کہ سلمان اپنی روزانہ کی کیلوریز 2,000 سے کم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہفتے میں ایک بار بریانی جیسے پسندیدہ کھانے کا لطف اٹھاتے ہیں۔
Source: social media
مشی گن کی خاتون گورنر نے ٹرمپ کے دفتر میں عجیب انداز سے چہرہ چھپا لیا
پوراتوان آخری بنگالی فلم ہوگی، شوٹنگ ک لیے بہت فٹ نہیں ہوں، شرمیلا ٹیگور
جَلد دوسرے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی گوہر خان کی ریمپ واک نے مداحوں کے دل جیت لیے
سلمان خان کو پھر سے ملی جان سے مارنے دھمکی
بالی ووڈ مجھ سے خطرہ محسوس کرتا ہے، رندیپ ہودا
ی نجومی کا سلمان کو محتاط رہنے کا مشورہ، بڑی پیشگوئی بھی کردی
امیتابھ 49 ملین فالوورز پر پھنس گئے، مداحوں کا دلچسپ مشورہ
ارباز خان و اہلیہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا
کشور کمار نے بیمار مدھو بالا کو مرنے کیلیے تنہا چھوڑ دیا تھا، بہن کا انکشاف
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
خوبصورت سفر پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘، اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا
لاس اینجلس کی آگ میں آسٹریلوی اداکار بھی ہلاک، والدہ نے آخری لمحات کی روداد بتا دی
’خوف اور بے یقینی ہے‘، لاس اینجلس میں رہائش پذیر پریتی زنٹا کا آتشزدگی پربیان
مواقع ملنے کے باوجود میں اور سلمان اکٹھے کام نہیں کرپائے، کنگنا رناوت