بالی ووڈ کے معروف اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ و میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان کے امید سے ہونے کی افواہیں زیرِ گردش ہیں، کہ یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کو جلد خوش آمدید کہنے والا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افواہوں نے اس وقت زور پکڑ لیا جب اس جوڑے کو پاپارازی فوٹو گرافرز و کیمرہ مین نے میٹرنٹی کلینک سے نکلتے ہوئے دیکھا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں شوریٰ خان کو ارباز خان کا ہاتھ تھامے اور سرخ فائل پکڑے میٹرنٹی کلینک سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو دیکھنے پر ایسا لگتا ہے کہ جب اس جوڑے کو احساس ہوا کہ کوئی انہیں ریکارڈ کر رہا ہے تو شوریٰ نے ارباز کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی۔ دور سے ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ تھوڑی تھکی ہوئی لگ رہی تھیں جبکہ اداکار ان کا خیال رکھتے دکھائی دیے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ بعض میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ارباز خان اور ان کی اہلیہ شوریٰ خان معمول کے چیک اپ کے لیے کلینک گئے تھے، ان کے ہاں خوش خبری نہیں ہے۔ اس لیے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ واضح رہے کہ ارباز خان اور شوریٰ خان دسمبر 2023ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، یہ ان دونوں کی ایک دوسرے سے دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل اداکار ارباز خان نے ڈانسر ملائکہ اروڑا سے شادی کی تھی جن سے ان کا 1 بیٹا ارہان خان ہے۔ علیحدگی کے بعد ملائکہ نے ارجن کپور کو ڈیٹ کیا اور اب زیرِ گردش افواہوں کے مطابق وہ اپنے اسٹائلسٹ راہول وجے کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔
Source: social Media
فلم پھولے پر اعتراضات، انوراگ کشیپ سینسر بورڈ اور برہمن برادری پر برس پڑے
امیتابھ 49 ملین فالوورز پر پھنس گئے، مداحوں کا دلچسپ مشورہ
ارباز خان و اہلیہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا
کشور کمار نے بیمار مدھو بالا کو مرنے کیلیے تنہا چھوڑ دیا تھا، بہن کا انکشاف
اے آر رحمان کا ابھیجیت کے ’حد سے زیادہ‘ ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کے الزام پر ردعمل
بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے

خوبصورت ریتوپرنا سین کے ساتھ خصوصی انٹرویو - نئی فلم کے موضوعات پر گفتگو
بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا