Entertainment

امیتابھ 49 ملین فالوورز پر پھنس گئے، مداحوں کا دلچسپ مشورہ

امیتابھ 49 ملین فالوورز پر پھنس گئے، مداحوں کا دلچسپ مشورہ

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ان دنوں ایک "ایکس-ٹرا" خاص مسئلے سے دوچار ہیں۔ ایکس پر ان کے فالوورز کی تعداد 49 ملین پر آ کر رُک گئی اور لاکھ کوششوں کے باوجود وہ اس حد کو عبور نہیں کر پا رہے۔ اس پر امیتابھ بچن نے طنز و مزاح سے بھرپور انداز میں اپنی مایوسی ظاہر کی ہے۔ امیتابھ بچن نے ایک ہلکے پھلکے پوسٹ کے ذریعے اپنی "فالوور" پریشانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے لکھا، "بڑی کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہ 49 ملین فالوورز کا نمبر بڑھ ہی نہیں رہا۔ کوئی اُپائے (حل) ہو تو بتائیے!" اس پوسٹ پر مداحوں نے زبردست اور مزاحیہ مشوروں کی بارش کردی۔ کسی نے ریلز اور بلوپرز پوسٹ کرنے کا مشورہ دیا تو کسی نے جیا بچن کے ساتھ پوسٹ کرنے کو کامیابی کی کنجی قرار دیا۔ ایک مداح نے لکھا، "جیا جی کے ساتھ کچھ تصویریں شیئر کیجیے، فالوورز جھما جھم بڑھیں گے!" مداحوں نے کئی دلچسپ تجاویز دیں، جیسے، @grok پلیز ان کی مدد کریں، ’’سوریاونش فلم کو لائیو دکھائیں‘‘، ’’مجھے فالو کریں سر، میں پکا آپ کو فالو بیک کروں گا‘‘، ’’جان سینا کی طرح سب کو فالو کرنا شروع کریں، آپ کے فالوورز آسمان کو چھو لیں گے۔‘‘ تاہم اس پر امیتابھ بچن نے بھی ردِ عمل دیا اور کہا کہ ’’ایک بھی کام نہیں آیا‘‘۔ بعدازاں امیتابھ بچن نے ایک اور پوسٹ کر کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا لیکن ساتھ ہی اعتراف بھی کیا کہ کوئی ٹپ کارآمد ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نے لکھا، ’’شکریہ اُن سب کا جنہوں نے مدد کی، کئی مثالیں دیں کہ فالوورز کیسے بڑھا سکتے ہیں۔ معافی چاہتا ہوں کہ ایک بھی کام نہیں آیا!‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments