آج کل یوٹیوبرز کی جانب سے مختلف ریسٹورینٹس جاکے پنیر کے اصلی یا نقلی ہونے کا ٹیسٹ کیے جانے کا ٹرینڈ عام ہے اور اسی تناظر میں ایک یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے مشہور اور مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں کسٹمرز کو جعلی پنیر کھلایا جا رہا ہے۔ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ناصرف مشہور انٹیریئر ڈیزائنر بلکہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں، وہ ممبئی کے پوش علاقے میں ایک مہنگے ترین ریسٹورینٹ ’توڑی‘ کی مالک ہیں۔ حال ہی میں سارتھک سچدیوا نامی ایک یوٹیوبر نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ متعدد نامور بالی وڈ اسٹارز کے ریسٹورینٹس میں گئے اور وہاں کھانا کھایا۔ یوٹیوبر سارتھک نے جن اسٹارز کے ریسٹورینٹس میں کھانا کھایا ان میں ویرات کوہلی، شلپا شیٹی اور بوبی دیول کا نام سرِفہرست ہے۔ یوٹیوبر نے ہر ریسٹورینٹ میں پنیر سے بنی غذاؤں کا آرڈر دیا اور آیوڈین ٹکنچر کی مدد سے پنیر کے اصلی ہونے سے متعلق ٹیسٹ کیا۔ یوٹیوبر کی جانب سے کیے گئے ٹیسٹ میں متعدد فنکاروں کے ریسٹورینٹس میں بننے والے کھانے ان کے ٹیسٹ پر کھرے اترے جب کہ گوری خان کے ’توڑی‘ میں پنیر کے اصلی ہونے کا ٹیسٹ کرتے ہوئے یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ یہ پنیر نقلی ہے۔ یوٹیوبر کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’توڑی‘ میں پنیر کے ٹکڑے پر آئیوڈین لگانے سے اس کا رنگ سیاہ ہو گیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پنیر جعلی ہے کیوں کہ اس میں نشاستہ شامل ہے۔ یوٹیوبر کی جانب سے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور نیٹیزنز میں گرما گرم بحث چھڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر بات یہاں تک پہنچ گئی کہ ’توڑی‘ ریسٹورینٹ کو بھی اس تنازع میں کود کر اپنی گواہی دینی پڑگئی۔ گوری خان کے ریسٹورینٹ ’توڑی‘ کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آیوڈین ٹیسٹ صرف نشاستے کی موجودگی ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنیر کے اصل یا نقل ہونے کا ثبوت نہیں دیتا، ہماری ڈشز میں سویا پر مبنی اجزاء شامل ہوتے ہیں اسی لیے رنگ کی تبدیلی ایک متوقع ردِ عمل ہو سکتا ہے، ہم اپنے پنیر اور تمام اجزاء کے خالص ہونے پر پورا بھروسہ رکھتے ہیں۔ تاہم ریسٹورینٹ کے وضاحتی کمنٹ کے بعد یوٹیوبر سارتھک نے مزاحیہ انداز میں جوابی تبصرہ کیا کہ تو کیا اب مجھ پر پابندی لگ گئی ہے ؟ ویسے آپ کا کھانا لاجواب ہے۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
راکھی ساونت دلہن بن گئیں
سیف علی خان پر حملہ، لیلاوتی اسپتال نے جاری کیا بیان، کہا ’دو زخم گہرے‘