Entertainment

جَلد دوسرے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی گوہر خان کی ریمپ واک نے مداحوں کے دل جیت لیے

جَلد دوسرے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی گوہر خان کی ریمپ واک نے مداحوں کے دل جیت لیے

41 سالہ معروف اداکارہ، میزبان و ماڈل گوہر خان اور 29 سالہ انفلوئینسر زید دربار دوسری بار والدین بننے جا رہے ہیں۔ اداکارہ گوہر خان نے حال ہی میں اپنے یہاں دوسرے ننھے مہمان کی متوقع آمد سے متعلق انکشاف کیا ہے جس کے بعد سے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اس جوڑی کو تاحال مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں گزشتہ روز گوہر خان نے ایک فیشن شو کے دوران ریمپ پر واک کی ہے۔ اس ریمپ واک کو دیکھ کر ان کے مداح و سوشل میڈیا صارفین گوہر خان کی صحت اور سلم اسمارٹ جسامت سے متاثر نظر آئے۔ صارفین کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اداکارہ 41 سال کی عمر میں ماں بننے جا رہی ہیں، ان کی صحت اور متحرک زندگی دوسروں کے لیے رول ماڈل ہے۔ جہاں اداکارہ کی خوبصورتی اور مصروف زندگی کے دوران خاندان بڑھانے پر تریفیں کی جا رہی ہیں، وہیں ان کا لباس انٹرنیٹ صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھایا ہے۔ اداکارہ گوہر خان کی جانب سے ریمپ واک پر پہنی گئی جدید طرز کی ساڑھی سے نیٹیزنز نالاں نظر آ رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments