Entertainment

مزاحیہ  اداکار ٹیکو تلسانیا کی اسپتال میں حالت تشویشناک

مزاحیہ اداکار ٹیکو تلسانیا کی اسپتال میں حالت تشویشناک

مشہور سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ میڈیا کے مطابق ان کے اہلِ خانہ نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکو تلسانیا کو کو دل کا دورہ نہیں پڑا بلکہ برین اسٹروک (دماغ پر فالج کا حملہ) ہوا ہے۔ میڈیا کے مطابق 70 سالہ ٹیکو تلسانیا کو جمعے کو برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد سے وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ اداکار کی حالت کے بارے میں پہلے یہ بتایا جا رہا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے تاہم ان کی اہلیہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ٹیکو تلسانیا کو برین اسٹروک ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکو تلسانیا نے ایک فلم کی اسکریننگ میں شرکت کی تھی اور رات 8 بجے کے قریب ان کی طبیعت ناساز ہونے لگی تھی۔ واضح رہے کہ ٹیکو تلسانیا بالی ووڈ فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے‘، ’انداز اپنا اپنا‘، ’جڑواں‘، ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اور دیگر کئی فلموں میں مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments