امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" نے ہفتے کے روز اپنی ایک رپورٹ میں مشی گن ریاست کی ڈیموکریٹک خاتون گورنر گریچن وِٹمر کی ایک تصویر شائع کی ہے۔ تصویر میں گریچن کو اوول آفس کے ایک غیر متوقع دورے کے موقع پر دکھایا گیا ہے۔ تصویر اس لحاظ سے عجیب منظر پیش کرتی ہے کہ اس میں گریچن نے اپنے چہرے کو اُس وقت ڈھانپا ہوا ہے جب صدر ٹرمپ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ گریچن نے بتایا کہ وہ اچانک صدر کے دفتر کے کمرے میں داخل ہو گئیں تا کہ صدر کی جانب سے بدھ کے روز جاری احکامات پر دستخط میں شریک ہو سکیں۔ خاتون گورنر اور صدر کو کسٹم ٹیرف اور مشی گن کے دفاعی اثاثوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کرنا تھا۔ بدھ کے روز "نیویارک ٹائمز" اخبار کے کیمرہ مین کی جانب سے لی گئی تصویر میں گریچن وٹمر اوول آفس میں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں جب کہ انھوں نے نیلے رنگ کے دو فولڈروں سے اپنا چہرہ چھپایا ہوا ہے۔ گریچن کا نام 2028 کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ممکنہ صدارتی امیدوار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ انھوں نے گذشتہ ماہ مارچ میں ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر مشی گن میں ملازمتوں کے مواقع میں اضافے کا معاملہ زیر بحث آیا تھا۔ بدھ کے روز گریچن نے جامع کسٹم ٹیرف کے حوالے سے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ واشنگٹن میں اپنے خطاب کے دوران میں ان کا کہنا تھا کہ مشی گن ریاست اور وہاں گاڑیوں کی صنعت کو "مشکل" وقت کا سامنا ہے۔ گریچن نے صدر کی جانب سے ٹیرف کو تین ماہ تک مؤخر کرنے کے فیصلے کی تائید کی۔
Source: social media
فلم پھولے پر اعتراضات، انوراگ کشیپ سینسر بورڈ اور برہمن برادری پر برس پڑے
امیتابھ 49 ملین فالوورز پر پھنس گئے، مداحوں کا دلچسپ مشورہ
ارباز خان و اہلیہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا
کشور کمار نے بیمار مدھو بالا کو مرنے کیلیے تنہا چھوڑ دیا تھا، بہن کا انکشاف
اے آر رحمان کا ابھیجیت کے ’حد سے زیادہ‘ ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کے الزام پر ردعمل
بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے

خوبصورت ریتوپرنا سین کے ساتھ خصوصی انٹرویو - نئی فلم کے موضوعات پر گفتگو
بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا