بالی ووڈ کے سینئر اداکار تیکو تلسانیہ جو برین اسٹروک کے باعث اسپتال میں داخل ہیں، انکی صحت کے بارے میں انکی بیٹی اداکارہ شیکھا تلسانیہ نے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ اتوار کو اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیکھا نے اپنے 70 سالہ والد تیکو تلسانیہ کے بارے اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے انکی حالت کو بہتر قرار دیا۔ یاد رہے کہ فلموں میں اپنی پُرمزاح اداکار کےلیے مشہور تیکو تلسانیہ کو جمعہ کو برین اسٹروک کے بعد ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ والد کو اسپتال میں داخل کروائے جانے کے بعد اپنے پہلے بیان میں شیکھا نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑا جذباتی لمحہ ہے، اس مشکل وقت میں پرستاروں اور انکے چاہنے والوں کی جانب سے سپورٹ پر دل کی گہرائیوں سے تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ والد اب تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور انکی حالت کافی بہتر ہے۔ انہوں نے کوکیلابن امبانی اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کی جانب سے بہتر نگہداشت پر انکا بھی شکریہ ادا کیا۔
Source: social Media
جسٹن بیبر کی نئی لُک سے مداح پریشان
سوارا بھاسکر کی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو مستقل معطل کیے جانے پر تنقید
سلمان خان کی منہ بولی بہن خطرناک حادثے کا شکار
عامر خان کی زندگی میں تیسری خاتون کی انٹری، اہل خانہ سے متعارف کروا دیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا، پہچانیے یہ کون ہے؟
نصیرالدین شاہ نے مشہور فلم ’شعلے‘ کو ہالی ووڈ فلموں کا چربہ قرار دے دیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
خوبصورت سفر پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘، اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا
لاس اینجلس کی آگ میں آسٹریلوی اداکار بھی ہلاک، والدہ نے آخری لمحات کی روداد بتا دی
’خوف اور بے یقینی ہے‘، لاس اینجلس میں رہائش پذیر پریتی زنٹا کا آتشزدگی پربیان