امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا جب کہ ماہرین کا اندازہ ہےکہ آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ اسی حوالے سے لاس اینجلس میں مقیم بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی خیریت مداحوں کو مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کے ذریعے دی۔ پریتی زنٹا اپنے امریکی شوہر کے ہمراہ طویل عرصے سے لاس اینجلس میں ہی مقیم ہیں، اداکارہ نے لاس اینجلس میں لگی آگ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ اب تک کے لیے وہ خیریت سے ہیں۔ پریتی زنٹا نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں وہ دن دیکھوں گی جب آگ ہمارے آس پاس کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، شہر میں دوست اور خاندان کے افراد یا تو نقل مکانی کر چکے ہوں گے یا ہائی الرٹ پر ہوں گے اور راکھ دھندلے آسمانوں سے برف کی طرح نیچے گررہی ہوگی، خوف اور بے یقینی کی کیفیت ہے کہ اگر ہوا نہ تھمی تو کیا ہوگا، ہمارے ساتھ چھوٹے بچے اور بزرگ بھی ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ 'اپنے آس پاس ہونے والی تباہی پر میرا دل ٹوٹ گیا ہے اور میں خدا کی شکر گزار ہوں کہ ہم ابھی تک محفوظ ہیں، میری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو بےگھر ہو چکے ہیں اور جنہوں نے اس آگ میں سب کچھ کھو دیا ہے، امید ہے کہ ہوا جلد تھم جائے اور آگ پر قابو پا لیا جائے'۔ پریتی زنٹا کا مزید کہنا تھا کہ 'فائر ڈپارٹمنٹ، فائرفائٹرز اور ان تمام لوگوں کا بہت شکریہ جو جانیں اور املاک بچانے کے لیے مدد کر رہے ہیں'۔ واضح رہے کہ لاس اینجلس ہالی وڈ کا مرکزی مقام ہے جہاں ہالی وڈ کے بڑے بڑے ستاروں کے گھر ہیں اور وہ وہاں رہتے ہیں، اس آگ میں ہالی وڈ ستاروں کے گھر بھی متاثر ہوچکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بیلا حدید، پیرس ہلٹن، انتھونی ہاپکنز ، جیف بریجز، بلی کرسٹل، یوجین لیوی، جان گڈمین، مارک ہیمیل اپنے گھر کھو چکے ہیں۔
Source: social media
حیدرآبادمیں 72 ویں مس ورلڈ مقابلے کا رنگا رنگ آغاز،حسیناؤں نے ریمپ پر موجودگی درج کرائی
سیز فائز سے متعلق ٹوئٹ کرنا سلمان خان کے گلے پڑگیا ,ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا
جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، دیوالیہ پن کے قریب
سمے رائنا کی واپسی کا اعلان! انڈیا گوٹ لیٹنٹ تنازعہ کے بعد
معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اسٹیو پیپون چل بسے
میکسیکو: ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
پرکاش راج کی فواد خان کی فلم ابیر گلال کی حمایت
بابل خان کی زاروقطار روتے ہوئے ویڈیو وائرل، انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا
’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج
رئیلٹی شو میں متنازع مناظر: اعجاز خان سمیت ذمے داران کیخلاف ایف آئی آر درج
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی