بالی ووڈ میں متنازع بیانات دینے کے حوالے سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنا اچھا دوست قرار دیا۔ ایک میڈیا ادارے کے ساتھ انٹرویو میں 39 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ماضی میں بہت سے مواقع ملنے کے باوجواد ہم پروجیکٹس میں اشتراک نہ کرسکے اور اکٹھے کبھی کام نہ کرپائے۔ اس سے قبل فلم کے ٹریلر کی رونمائی کے موقع پر کنگنا نے سلمان خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’سلمان جی کو دیکھیں انکے کتنے زیادہ چاہنے والے ہیں، لوگ ان سے کتنا پیار کرتے ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’میں سمجھتی ہوں کہ وہ اس وقت اپنے عروج پر ہیں اور ملک میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اسٹار ہیں۔‘ کنگنا کا کہنا تھا جن لوگوں کو ان سے پیار ہے تو وہ ان سے پیار کرتے ہیں اور جنکی آنکھوں میں وہ کھٹکتے ہیں وہ ان سے نفرت کرتے ہیں، وہ سوچتے ہیں کہ ہمیں انکی جگہ پر ہونا چاہیے اور وہ اس جگہ پر کیوں ہیں؟
Source: social Media
جسٹن بیبر کی نئی لُک سے مداح پریشان
سوارا بھاسکر کی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو مستقل معطل کیے جانے پر تنقید
سلمان خان کی منہ بولی بہن خطرناک حادثے کا شکار
عامر خان کی زندگی میں تیسری خاتون کی انٹری، اہل خانہ سے متعارف کروا دیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا، پہچانیے یہ کون ہے؟
نصیرالدین شاہ نے مشہور فلم ’شعلے‘ کو ہالی ووڈ فلموں کا چربہ قرار دے دیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
خوبصورت سفر پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘، اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا
لاس اینجلس کی آگ میں آسٹریلوی اداکار بھی ہلاک، والدہ نے آخری لمحات کی روداد بتا دی
’خوف اور بے یقینی ہے‘، لاس اینجلس میں رہائش پذیر پریتی زنٹا کا آتشزدگی پربیان