اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان کی اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اہلیہ میلانا کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساحل خان نے مداحوں کو اطلاع دی۔ ساحل خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میری اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں ساحل خان نے لکھا کہ’ اس خوبصورت سفر پر اللہ کا شکر گزار ہوں، اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے ‘۔ واضح رہے کہ ساحل خان نے گزشتہ برس یورپ سے تعلق رکھنے والی 22سالہ میلانا الیگزینڈرا سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، میلانا سے متعلق ساحل خان نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ نے تعلیم سے فراغت کے بعد ان سے شادی کی ہے۔ اس سے قبل ساحل خان نے 2003 میں نگار خان سے شادی کی تھی لیکن شادی کے 2سال بعد ہی جوڑے میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
Source: Social Media
جسٹن بیبر کی نئی لُک سے مداح پریشان
سوارا بھاسکر کی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو مستقل معطل کیے جانے پر تنقید
سلمان خان کی منہ بولی بہن خطرناک حادثے کا شکار
عامر خان کی زندگی میں تیسری خاتون کی انٹری، اہل خانہ سے متعارف کروا دیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا، پہچانیے یہ کون ہے؟
نصیرالدین شاہ نے مشہور فلم ’شعلے‘ کو ہالی ووڈ فلموں کا چربہ قرار دے دیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
خوبصورت سفر پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘، اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا
لاس اینجلس کی آگ میں آسٹریلوی اداکار بھی ہلاک، والدہ نے آخری لمحات کی روداد بتا دی
’خوف اور بے یقینی ہے‘، لاس اینجلس میں رہائش پذیر پریتی زنٹا کا آتشزدگی پربیان