International

شہزادہ ہیری کی امریکا نقل مکانی پر خصوصی برتاؤ نہیں کیا گیا، ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وکیل

شہزادہ ہیری کی امریکا نقل مکانی پر خصوصی برتاؤ نہیں کیا گیا، ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وکیل

ٹرمپ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ کے شہزادہ ہیری کی امریکا نقل مکانی کے موقع پر ان کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں کیا گیا تھا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وکیل نے کہا کہ شہزادہ ہیری کی درخواست کو تمام تر قوانین اور ضوابط کے تحت دیکھا گیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس ضمن میں بعض دستاویز جاری کی ہیں تاہم ان میں بعض معلومات ظاہر نہیں کی گئیں۔ ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے مقدمہ کیا تھا کہ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہزادہ ہیری نے ویزا کی دستاویز میں منشیات کے استعمال سے متعلق جھوٹ بولا تھا۔ جج نے شہزادہ ہیری کی زیادہ سے زیادہ دستاویز جاری کرنے کا کہا تاہم شہزادہ ہیری کی اصل امیگریشن فائل نجی رکھی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دستاویز کا اجرا برطانوی شہزادہ کے لیے اطمینان کا باعث ہوگا کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پچھلے سال سے جاری انکے خلاف مقدمہ ختم ہوجائے گا۔ اس مقدمہ کی وجہ سے قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ شہزادہ ہیری کو ممکنہ طور پر ڈیپورٹ کردے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments